کراچی کی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف نئی حکمت عملی تیار کرلی اور اشیا اپنی نگرانی میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے انتظامیہ کے افسران نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا کو اپنی نگرانی میں سرکاری نرخوں پر  نیلام کرنے یعنی فروخت کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہے ۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز  سے کہا ہے کہ وہ گراں فروشوں سے کوئی رعایت نہ کریں شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر سرکاری نرخ پر اشیا فراہم کریں، ناجائز منافع خوروں کو پابند کرنے کے لئے اپنی نگرانی میں ان کی اشیا نیلام کریں سرکاری نرخ پر فروخت کرائیں تاکہ اشیا کی  سرکاری نرخو ں پر شہریوں کو فراہمی کی کوششیں بارآور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے ساتویں روز بھی اشیا کو سرکاری نرخ پر نیلام کرنے کی  پالیسی پر عمل کرتے ہوئے  سرکاری نرخوں پر اشیا کی نیلامی کی گئی۔ 

ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹس نے اپنی نگرانی میں  شہر کے  63 مقامات پر سرکاری نرخ پر اشیا  فروخت کرائی۔اشیا کی سرکاری نرخ پر نیلامی کی حکمت عملی پر  گزشتہ تین روز سے  عمل جاری ہے.

مجموعی طور پر گزشتہ تین روز میں 151 دکانداروں کی اشیا کی نیلامی کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز نے اس حکمت عملی کو شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کی عملی کوشش قرار دیا ہے. انھوں نے کہا ہے کہ شہریوں  نے اس کوشش کو سر اہا ہے .

دوسری جانب کمشنر آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور کراچی میں ماہ رمضان کے ساتویں روز 180 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 13 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور چار دکانیں سیل کی گئیں۔

گزشتہ سات روز میں  ایک ہزار ایک سو  65 گراں فروشو ں کے خلاف کارروائی میں ایک کروڑ 84 لاکھ  48  ہزار روپے جرمانہ  عاید کی گیا سات روز میں ایک سو دس گراں فروش گرفتار کئے گئے اور 72 دکانیں سیل کی گئیں۔

ضلع جنوبی میں سات روز میں چھ لاکھ 13ہزار روپے جرمانے، شرقی میں ایک لاکھ66 ہزار، غربی میں 13ہزار، وسطی میں ایک لاکھ  64  ہزار روپے ملیر میں 53 ہزار کورنگی میں ایک لاکھ 96 ہزار روپے اور ضلع کیماڑی میں 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ناجائز منافع خوروں اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر ہزار روپے حکمت عملی میں ایک اشیا کی

پڑھیں:

40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان

ویب ڈیسک : 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کیلئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی سال 2025 کی آخری قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 10 دسمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پریمیم پرائز بانڈ عام قومی پرائز بانڈ سے مختلف ہے، کیونکہ یہ رجسٹرڈ بانڈ ہوتا ہے جو سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بانڈ ہولڈر کو نہ صرف ہر 6 ماہ بعد منافع ملتا ہے بلکہ وہ ہر سہ ماہی ہونے والی قرعہ اندازی میں بھی انعام کے لیے اہل ہوتا ہے، بشرطیکہ شیڈول کے مطابق "شٹ پیریڈ” کی پابندی کی جائے۔

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

پریمیم پرائز بانڈ اسکیم کا اجرا اور انتظام سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کے تحت ہوتا ہے۔ ہر بانڈ میں منفرد الفا نیومیرک نمبر درج ہوتا ہے، جس میں الفابیٹ سیریز جبکہ نمبرز بانڈ کا سیریل نمبر ظاہر کرتے ہیں، اور تمام بانڈز کو یکساں طور پر انعام جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

40,000 روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کے انعامات
پہلا انعام: 8 کروڑ روپے

دوسرا انعام: 3 کروڑ روپے، جن میں تین انعامات شامل ہیں 

دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری

تیسرا انعام: 5 لاکھ روپے

ستمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے نتائج
پہلا انعام (8 کروڑ روپے): بانڈ نمبر 095187

دوسرا انعام (3 کروڑ روپے): بانڈ نمبرز 529927, 627732, 771967

تیسرا انعام: مختلف بانڈ ہولڈرز میں تقسیم ہوا

ٹیکس کٹوتی

حکومتی پالیسی کے مطابق پریمیم پرائز بانڈز اور ان پر ملنے والا منافع زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی سے مستثنیٰ ہیں، تاہم منافع اور انعامی رقم دونوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس موجودہ حکومتی شرح کے مطابق لاگو ہوگا۔

وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی

کسٹمرز اور سرمایہ کار 10 دسمبر کی قرعہ اندازی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سال کی آخری بڑی ڈرا ہے جس میں کروڑوں روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی
  • 40 ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  • مودی اور پیوٹن ملاقات: عالمی صف بندی میں بھارت کی نئی حکمتِ عملی
  • مودی اور ٹرمپ کی گلے ملنے کی حکمتِ عملی سرد خانے میں ہے، جے رام رمیش
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے
  • ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 700 روپے اضافہ
  • جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کیخلاف یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان