راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں ساتھی حوالاتی کو جنسی زیادتی کے بعد پھندا لگا کر قتل کرنے کے مقدمہ   میں استغاثہ کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت پیر10مارچ تک ملتوی کردی ہے تھانہ صدر بیرونی پولیس نے یکم جنوری 2024 کو جیل سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نامی حوالاتیوں کو نامزد کیا گیا تھا ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے نیو جیل کے سیل نمبر 2 چکی نمبر 10 میں اپنے ساتھ قید سبیل نامی حوالاتی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں گلے میں پھندا لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور:

باغبان پورہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم سلیم نے خاتون کو تنہا دیکھ کر اشارے کیے اور شارع عام پر ہراساں کیا، خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے سنگین نتاٸج کی دھمکی دی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا