ڈونلڈ ٹرامپ کا خط جلد ہی ایک ایلچی کے ذریعے ہم تک پہنچایا جائے گا، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کیلئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے حکومتی وفد کے اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کا اعلیٰ ایرانی حکام کے لئے لکھا گیا خط ابھی تک ہم تک نہیں پہنچا۔ تاہم یہ خط جلد ہی کسی عرب ملک کے ایلچی کے ذریعے ہمیں تہران پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے ایران کی یورینیم افزودگی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں ہونے والے اجلاس کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بعض ممالک کی جانب سے ایک غیر اعلانیہ اجلاس کی درخواست دی گئی جو کہ بالکل عجیب اور نیا طریقہ کار ہے جس پر ہم حیرت زدہ ہیں۔ نیز جن ممالک نے بھی اس طرح کے اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہمیں ان کی نیتوں پر شک ہے۔ پھر بھی ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کے لئے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرے گی اور بعض ممالک کی مہم جوئی و ماحول سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ جوہری پروگرام پر مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ ہی سے اپنے پُرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن ہم برابری و احترام کی بنیاد پر مذاکرات کے قائل ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ماضی میں بھی ہم اپنے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کر رہے تھے آج بھی کر رہے ہیں، ہاں امریکہ ضرور ایک مدت سے ان مذاکرات سے بھاگ چکا ہے۔ اس ضمن میں ہماری 3 یورپی ممالک کے ساتھ بات چل رہی ہے۔ ان ممالک کے ساتھ دو ہفتوں میں 4 مذاکراتی دور ہو چکے ہیں۔ مستقبل میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ چین اور روس کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں رواں جمعے انشاءالله روس و چین کے ساتھ سہ فریقی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ NPT معاہدے پر اظہار خیال کرتے پوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے رکن ہیں اور اسی کے اصول ضوابط کے تحت اپنا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمار ایٹمی پروگرام متحرک اور ترقی کر رہا ہے۔ اس کی مختلف جہتیں ہیں لیکن ہم NPT معاہدے کی بنیاد پر طے شدہ قوانین کے تحت کام کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی ایٹمی پروگرام سلامتی کونسل پر مذاکرات نے کہا کہ کے ساتھ
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگلے دو تین ہفتوں میں چین کیلئے ٹیرف طے کرینگے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نے ڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہوسکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔