کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی جنرل ساحر، ائر چیف سے ملاقاتیں: پاکستان، بحرین کا فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد؍ راولپنڈی (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور بحرین کی عسکری قیادت نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے بدلتے ہوئے علاقائی ماحول اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے پر زور دیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر، تینوں مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو 'گارڈ آف آنر' پیش کیا۔ بعد ازاں کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن یحییٰ بن سلمان الخلیفہ نے ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ائر چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرپا مذہبی تاریخی اور بے مثال برادرانہ تعلقات ہیں ملاقات میں فوجی تعاون اور تربیت کے شعبے میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جنرل شیخ محمد نے پی اے ایف کی غیر معمولی ترقی خود انحصاری میں پیشرفت کی تعریف کی اور فضائی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین ائر فورس کی آپریشنل تیاری کیلئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسکرین گریب بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹرائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ، وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان الغریبی نے دورۂ پاکستان کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کو تینوں افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔