جعفر ایکسپریس واقعہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
جعفر ایکسپریس کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
یہ اہم ترین پریس کانفرنس آج شام 3:30 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس کے واقعہ اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر مفصل بریفنگ دی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اہم نکات پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
واضح رہے کہ 11 مارچ کو بلوچستان کے ضلع بولان میں دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں نے 21 معصوم مسافروں کو بھی شہید کردیا۔
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 11 مارچ کو ایک بجے بولان کے قریب ریلوے ٹریک کو پہلے دھماکے سے اڑایا گیا۔ دہشت گردوں نے بعد میں جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنایا۔
یہ بھی پڑھیےجعفر ایکسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور نے حملے کے وقت کیا دیکھا، آنکھوں دیکھا حال بتا دیا
فوجی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طریقے سے آپریشن شروع کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کرایا۔
انہوں نے کہاکہ وہاں پر موجود تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو بھی ہلاک کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی مہارت سے ایک بھی خود کش بمبار کو پھٹنے کا موقع نہیں دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں میں خود کش بمباروں نے معصوم بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کیا۔
دہشتگردوں نے یرغمال مسافروں کو مختلف ٹولیوں میں تقسیم کررکھا تھا۔ کلیئرنس آپریشن کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے بعد بازیاب یرغمال مسافروں کو پاک فوج کے جوان بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جعفر ایکسپریس لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میر سرفراز بگٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس میر سرفراز بگٹی سیکیورٹی فورسز جعفر ایکسپریس پریس کانفرنس مسافروں کو ایس پی
پڑھیں:
کولپور، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق مبینہ دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کولپور میں آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایاگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے اور مارے گئے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسزبھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے ناسورکوختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔