اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق  پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ مرتب کرے گا جس کے بعد ایگزیکٹیو بورڈ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

حکومت کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے جبکہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ سولر پینلز، الیکٹریکل گاڑیاں امیر طبقے کی ضرورت ہیں۔آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سولر پینلز پر رعایتیں بھی ختم کرنے کا کہہ دیا اور معاشی نظم و ضبط پر سختی سے عمل درآمد کا کہاگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کوپی آئی اے سمیت دیگر سرکاری ادارے بیچنے کی یقین دہانی کروادی تھی۔نجکاری کمیشن نے آئی ایم ایف کو پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا تھا کہ حکومت فیصل آباد، اسلام آباد اور گوجرانوالہ کی پاورڈسٹری بیوشن کمپنیاں دسمبر تک بیچنا چاہتی تھی۔

پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو عملی طور پر تعطل کا شکارنجکاری پروگرام کے متعلق بتایا کہ 5 سے 7 ادارے جلد بیچنے کی کوشش کریں گے جس میں پی آئی اے، 3 مالیاتی ادارے اور3 پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ حکومت نومبر تک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو بیچنے کیلئے پرامید تھی۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ حکومت زرعی ترقیاتی بینک بیچنے کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کررہا تھا۔

اسے امید ہے نومبر تک بینک فروخت ہوجائے گا۔حکام نے گذشتہ کئی مہلتیں ختم ہونے کے بعد ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن آئندہ ماہ بیچنے کی پھر یقین دہانی کرائی تھی۔حکام کا کہنا تھا کہ یو اے ای فرسٹ ویمن بینک کو مکمل کمرشل بینک کی حیثیت سے خریدنے میں دلچسپی رکھتا تھا اور مئی تک معاہدہ ہونے کا امکان تھا۔ تاہم یو اے ای اسے کھلی بولی کی بجائے حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت خریدنا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی آئی اے جولائی تک بیچنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے آئی ایم ایف آئی ایم ایف کو پاکستان نے یقین دہانی کے مطابق بیچنے کی آئی اے

پڑھیں:

واشنگٹن: وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں

— فائل فوٹو

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی کارپوریٹ رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں میں پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور نجی شعبے کے کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے تعاون کی ضرورت ہے۔ 

امریکا سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان 250 ملین کی بڑی مارکیٹ ہے اور وہ وسطی ایشیا، چین، مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے گیٹ وے کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

 انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے بھی پاکستان کی معاشی استحکام سے متعلق حکومتی پالیسیوں کی تعریف کی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے 40 ارب ڈالر کے 10 سالہ پروگرام کا اعلان ورلڈ بینک کے پاکستان سے وابستگی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نے بھی حکومتی اصلاحاتی عمل اور اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی: پاکستان عالمی بینک سے فوری رابطہ کرے گا:سابق سیکرٹری واٹر کمیشن
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • پاکستان کسان اتحاد کا گندم کی کاشت میں بہت بڑی کمی لانے کا اعلان
  • واشنگٹن: وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں
  • کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم کی کاشت میں بڑی کمی لانے کا اعلان
  • چین میں سونے کے زیورات کی اے ٹی ایم کے ذریعے فروخت ممکن
  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
  • یہ سونا بیچنے کا نہیں بلکہ خریدنے کا وقت ہے، مگر کیوں؟