غیر قانونی بھارتی قبضے میں کشمیریوں کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں، حریت کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشنوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے عقوبت خانوں میں پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار نوجوانون پر بعد ازاں کالے قوانین لاگو کر کے انہیں برسہا برس کے لیے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی تسلط میں کشمیریوں کے وجود کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کی پہنچان اور شناخت سے محروم کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوریت ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر بھارت کا محاسہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کل جماعتی حریت کانفرنس انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی جنرل یا سیاسی ترجمان؟ عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر
مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کے لیے فوجی جرنیلوں کو پروپیگنڈا مشین بنا دیا، جہاں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ بھارتی جنرل ہیں یا سیاسی ترجمان؟ بھارت میں عسکری وقار مودی سرکار کی سیاست کی نذر ہوچکا ہے۔
بھارتی جنرل اب سپاہی نہیں، مودی سرکار کے پروپیگنڈا ترجمان بن کر اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کا فوکس اب جنگ نہیں بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کا دفاع ہے۔
بھارتی جنرل منوج کٹیار نے آپریشن سندور کی شکست چھپا کر جنگ بندی کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کا نام دے دیا ہے۔ جنرل کٹیار بھارتی فوج کی تیاری کے دعوے کرتے ہیں، جب کہ آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو بری طرح شکست دی ہے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/8TJlCWz4-jBGrqoj9.html
جنرل کٹیار نے بھارت کی پسپائی کو کامیاب تیاری قرار دے کر عوام کو سیاسی فریب دینے کی کوشش ہے۔ بھارتی فوجی قیادت اب عسکری نہیں، مودی کا جھوٹاسیاسی بیانیہ دہرانے والی پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن چکی ہے۔ آپریشن سندور کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کہنا دراصل بھارتی شکست پر پردہ ڈالنے کا سیاسی ہتھکنڈا ہے۔
بھارت میں منوج کٹیار جیسے افسران اب سپاہی نہیں لگتے بلکہ سیاسی وزیروں کے ترجمان دکھائی دیتے ہیں۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کی عسکری طاقت اور سفارتی ڈھونگ دونوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔