پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے نمایاں پیشرفت کی ہے: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے نمایاں پیشرفت کی ہے: آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظاور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہو۔
آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیش رفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا جس میں پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی ہےکہ تین شعبوں میں تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف مشن قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام ا ئی ایم ایف پاکستان نے پر سختی سے بات چیت مد کیا کے لیے
پڑھیں:
2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے پر حامد میر کا تبصرہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ 2 اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی اہم معاہدہ ہے اور اس کی ٹائمنگ بھی بہت اہمیت کی حامل ہے، دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے فوری بعد سعودی عرب اور پاکستان نے یہ معاہدہ کیاہے۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کونارمل چین نے کروا یا ہے اس میں پاکستان کابھی کردارادا ہے، اس وقت صدر مملکت چین اور وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں، آنے والے دنوں میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عملی اقدام دیکھیں گے۔
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، کسی ایک ملک پرجارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور ہو گی
مزید :