کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 15 مارچ عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دین اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لیکن مغربی ممالک میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ ہم واضح الفاظ میں کہہ دینا چاہتے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی اسلام کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر اسلام کے دفاع کے لیے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے تحفظ کے لیے ان کی آواز ہر عالمی فورم پر گونجی، اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کی۔حلیم عادل شیخ نے عمران خان کی بے گناہ قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا لیڈر، جو اسلام کی سربلندی اور پاکستان میں عوام کے حقوق آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اور حقیقی آزادی کے لئے جہدوجہد کر رہے ہیں ، آج جھوٹے مقدمات میں قید ہے۔

یہ ظلم برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ایک بار پھر امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے دین اسلام کا دفاع کر سکیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کو خبردار رہنا چاہیے کہ مسلمان اپنے دین کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، ورنہ امت مسلمہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر مثر آواز بلند کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف اسلام کے تحفظ اور آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخیوں کے خلاف ہر محاذ پر کھڑی رہے گی۔ ہم اسلامی اقدار کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے محبوب قائد عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامو فوبیا کے حلیم عادل شیخ کے تحفظ کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم

وزیراعظم شہباز شریف نے آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق تک عوام کی رسائی کو ممکن بناتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقام پر مبنی جرائم دراصل آزادی اظہار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں اور اُن اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان آزادیِ صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ہم ایسے تمام اقدامات کریں گے جن سے صحافیوں کے خلاف جرائم کی موثر تفتیش، انصاف کی فراہمی اور ان جرائم کے مرتکبین کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، آزاد صحافت ایک مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • ہم پی ٹی آئی میں کسی ’مائنس فارمولے‘ کے مشن پر نہیں،عمران اسمٰعیل
  • وزیرِاعظم کا وکلاء کو خراجِ تحسین، انڈیپینڈنٹ گروپ کی کامیابی پر مبارکباد
  • وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • عمران خان کیخلاف مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت منتقل
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو خراجِ تحسین