نصیبو لال کی شوہر سے صلح ہوگئی، گلوکارہ نے مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ 2025ء ) معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہوگئی، گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز کے مطابق گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہو جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی تاہم اب دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
گزشتہ روز گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نے تشدد کیا اور گالم گلوچ کی، پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، درخواست گزار کی ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نوید نے گھر آتے ساتھ ہی میرے ساتھ بدزبانی شروع کر دی اور گالم گلوچ کرنے لگا، میں اپنے صحن میں بیٹھی تھی کہ شوہر نے قریب ہی پڑی اینٹ میرے چہرے پر دے ماری، اینٹ لگنے سے میرے چہرے، ناک اور منہ پرشدید چوٹیں آئیں ہیں، اس سے پہلے بھی میرا خاوند مجھے اکثر اوقات تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پولیس نے کہا تھا کہ گلوکارہ نصیبو لال کی مدعیت میں نوید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، اس سلسلے میں پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کرد ی ہے، تاہم بعد ازاں نصیبو لال نے شوہر کے مبینہ تشدد کے بعد طبی معائنہ کروانے سے انکار کردیا اور مقدمے کے اخراج کیلئے تحریری بیان پولیس کو جمع کروا دیا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا قانونی کارروائی نہیں کروانا چاہتی۔ .
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گلوکارہ نصیبو لال
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔