چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی میڈیا کا پی سی بی کو بھاری نقصان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے دوران 85 ملین ڈالر (869 کروڑ روپے) کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا رپورٹس کے مطابق اس نقصان کے بعد پی سی بی کو سخت فیصلے لینا پڑے جن میں کھلاڑیوں کی میچ فیس میں کمی اور 5 اسٹار ہوٹلوں کی سہولت ختم کرنا شامل ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 18 ارب روپے خرچ کیے جو طے شدہ بجٹ سے 50 فیصد زیادہ تھے مزید برآں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر کی اضافی لاگت آئی جبکہ میزبانی فیس کے طور پر صرف 6 ملین ڈالر موصول ہوئے اور ٹکٹوں کی فروخت و اسپانسرشپ سے آمدنی بھی کم رہی اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے دوران اپنے ہوم گراؤنڈ پر صرف ایک میچ کھیلا جبکہ باقی میچز بیرون ملک منعقد ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں ہونے والا پہلا میچ پاکستان ہار گیا بھارت کے خلاف دبئی میں ہونے والے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تیسرا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے بعد قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی مالی نقصان کے باعث پی سی بی نے کئی سخت اقدامات کیے ہیں جن میں نیشنل ٹی 20 چیمپئن شپ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں 90 فیصد اور ریزرو کھلاڑیوں کی فیس میں 87.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی سی بی
پڑھیں:
ناکام آپریشن سندور کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت، امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا
امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا جب کہ ناکام "آپریشن سندور" کا بھارتی دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوگیا اور امریکی صدر کے ہاتھوں بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےری پبلکن اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ؛ " اگروہ جنگ نہ رکواتے تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ بھی اپنے نام کیا، امریکی صدر نے کہا کہ
میں نے دونوں ملکوں سے کہا کہ جنگ نہ روکی تو امریکا آپ سے تجارت نہیں کرے گا، بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں 5 لڑاکا طیارے مار گرائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا بیان اس سے قبل بھی سامنے آچکا ہے