یمن میں مزاحمت واحد راستہ بچا ہے، قوم ضرور فتح یاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
یمن میں حوثی باغیوں پر جاری امریکی حملوں کے تناظر میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کی جانب بیان سامنے آگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اپنے بیان میں امریکا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم اقوام کے اتحاد سے دشمن خوف زدہ ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو سب سے بڑا خطرہ مسلم اقوام کے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہونے سے ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ یمن میں مزاحمت ہی واحد راستہ بچا ہے جسے اپناتے ہوئے یمن کی قوم ضرور فتح یاب ہوگی۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے یمن پر کئی فضائی حملے کیے ہیں جن میں 53 سے افراد جاں بحق ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خامنہ ای
پڑھیں:
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
ایک بیان میں خاتون اول نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے، آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں۔