پشاور+ بنوں+ خضدار+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی +خبر نگار خصوصی) بنوں میں ممش خیل شاہ ہندی اڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ خیبرپی کے  کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیئے گئے۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہو گئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپی کے کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپی کے پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما ممتاز عالم دین مفتی عبدالباقی نورزئی کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مفتی عبدالباقی نورزئی اپنے کسی ذاتی کام کے سلسلے میں کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر موجود تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئے۔ مفتی عبدالباقی نورزئی جے یو آئی کے اہم رہنما اور دینی و سیاسی حلقوں میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والی شخصیت تھے۔ چمکنی پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اہلکار سکول آف انویسٹی گیشن مہرہ کچوڑی میں تعینات ہے۔ کوشک خضدار میں پولیس افسر کے گھر پر بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں پولیس افسر کے والد سمیت خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں آپریشن میں 3 خارجی جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔بلوچستان میں بارکھان کے علاقے گامبرگ میں سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 17مارچ 2025ء کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے جنرل ایریا ٹور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔  ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔  علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔  سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے  ضلع خیبر میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا کے مطابق زخمی ہو ہو گئے

پڑھیں:

ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار

پشاور:ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس چیک پوسٹ دھڑئے پل پر دہشت گردوں کا حملہ بنوں پولیس نے ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق نصف شب کو پولیس پوسٹ دھرئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے بہادر پولیس اہل کاروں کی بروقت اور فوری جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

فتنۃ الخوارج کے حملہ آوروں کی تعداد 18-19 تھی جو مسلح اور 8 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ دہشت گرد آئی ٹی کیمرے کو نشانہ بنا کر ایک مربوط حملہ کرنا چاہ رہے تھے۔

حکام کے مطابق پولیس جوانوں نے مشکوک حرکات کے سدباب میں کارروائی شروع کی اور اسی دوران دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردبھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک، 63 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام