بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اتنے محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ اب اس تعلق کو مزید چھپانے کی ضرورت نہیں۔

کام کے محاذ پر، عامر خان اپنی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گوری سپراٹ

پڑھیں:

ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ  بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی جس کی تصدیق اداکار ناصر چنیوٹی نے بھی کی تھی لیکن پہلگام حملے کے بعد فلم مشکلات کا شکار نظرآتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم کو مؤخر کر دیا گیا ہے کیونکہ فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Telly Creates (@tellycreates)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ’سردار جی 3‘ سے ہانیہ کے فلمائے گئے تمام مناظر نکال دیے جائیں گے، اور ان کا کردار کسی اور اداکارہ کے ساتھ دوبارہ فلمایا جائے گا جو کہ ایک مشکل مرحلہ ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔  بہت سے صارفین نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں مواقع تلاش کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم میں کون سا کردار ادا کریں گی؟

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت پہلے ہی ہو جانا چاہیے تھا‘۔ ایک انڈین صارف نے کہا کہ کیا انڈین اداکار ختم ہو گئے تھے جو ایک پاکستانی کو اس فلم میں کاسٹ کیا۔

ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر انڈیا کی وجہ سے سپر اسٹار نہیں بنی بلکہ وہ اپنے کام کی وجہ سے سپر اسٹار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم سردار جی 3، جو بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے جس کی کاسٹ اور کہانی کو پروڈیوسر نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ہانیہ عامر

متعلقہ مضامین

  • عجیب لوگ ہیں صدر کا تعلق نہیں تھا پھر بھی ان پر بات ڈال دیتے ہیں، مراد علی شاہ
  • کن نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل سکتا ہے؟ ٹی20 کپتان نے بتادیا
  • علامہ عامر ہمدانی کا دورہ راجن پور اور ڈی جی خان
  • فلم لگان کے بارے میں امیتابھ بچن نے کس بات سے خبردار کیا تھا
  • نوشہرہ، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
  • کشمیریوں کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، انہیں سزا مت دے، کشمیری رہنماؤں کی حکومت سے اپیل
  • ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
  • ابراہیم علی خان کے ساتھ تعلقات؛ پلک تیواری نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی
  • یوکرین میں ہلاک امریکی شہری کا روسی فوج اور سی آئی اے سے کیا تعلق تھا؟