نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔

بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: کیویز سے شکست بدترین شکست؛ ینگ ٹیلنٹ! بابراعظم کی یاد ستانے لگی

چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔

دوسری جانب نسیم شاہ بھی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز لٹائے اور کوئی وکٹ حاصل ںہ کرسکے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ ایک اور قومی کرکٹر دستبردار! پھر کھیلے گا کون؟

لاہور بلیوز کی ٹیم کراچی کیخلاف 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.

5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ لاہور بلیوز کی ٹورنامنٹ میں پہلی شکست ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا

کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 171/5 کا مجموعی اسکور بنایا تھا، جس میں سعود شکیل 52 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نسیم شاہ

پڑھیں:

پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا

PHILIPPINES:

پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدیق پبلک اسکول کے عبدالرّافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوا۔

پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں سٹم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پائیز)کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (این آئی بی جی ای) سے ہے جو پائیز کا ذیلی ادارہ ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے آیان اسلم نے آنرایبل مینشن حاصل کی، سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول راولپنڈی) اور عروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکرگڑھ نارووال) نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

رپورٹ کے مطابق پائیز ہر سال نیشنل سائنس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این ایس ٹی سی) کا انعقاد چار مضامین فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی میں کرتا ہے، یہ مقابلہ نیشنل فزکس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این پی ٹی سی) کا توسیعی ورژن ہے جس کا آغاز 1995 میں ہوا اور 2003 سے یہ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔

پاکستان نے انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں 2001 سے، میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں 2005 اور بیالوجی اور کیمسٹری اولمپیاڈز میں 2006 سے شرکت کا آغاز کیا۔

اس پروگرام کے تحت اب تک 380 سے زائد طلبہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 140 میڈلز جیت چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے ایچ ای سی اداروں میں منعقدہ 240 سے زیادہ تربیتی کیمپس میں 4,500 سے زائد طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں پہلی بار کلین سوئپ اور تاریخی کامیابی
  • نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ ،بریفنگ دی گئی 
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
  • نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق
  • نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ 
  • وزیراعظم آزاد کشمیر سے 16 ویں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے وفد کی ملاقات
  • کراچی، نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ، کور کمانڈر راحت نسیم کی طلباء و طالبات سے ملاقات
  • پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیت لیا
  • عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس