پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں اور 1947 سے ابتک کا ریکارڈ طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں اور 1947 سے ابتک کا ریکارڈ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کی تمام نیلامیوں کی تفصیلات مانگ لیں ،ساتھ ہی توشہ خانہ کا 1947 سے اب تک کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ 1990 سے 2002 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پی اے سی اجلاس میں کابینہ ڈویژن، پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔کابینہ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 24-2023زیر غور رہی جس میں تین ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ کابینہ ڈویژن کی محکمانہ اکاونٹس کمیٹی جوائنٹ سیکرٹری کی زیر صدارت کروانے کے معاملے میں پی اے سی کی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سرزنش کی گئی۔ پی اے سی نے وہ تمام آڈٹ اعتراضات موخر کر دئیے جن پر ڈی اے سی کی صدارت جوائنٹ سیکرٹری نے کی۔
پی اے سی اجلاس میں توشہ خانہ کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ توشہ خانہ قواعد میں 2001 سے 2018 تک کابینہ کی منظوری کے بغیر ترامیم کی گئیں۔سیکریٹری کابینہ نے توشہ خانہ رولز پر بریفنگ میں بتایا کہ توشہ خانہ رولز میں وقتا فوقتا کابینہ کی منظوری کے بغیر ترامیم کی گئیں، وزیر اعظم کیلئے رولز میں نرمی، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی، توشہ خانہ رولز میں 2001 ، 2004 اور 2006 میں ترمیم کی گئی، 2007، 2011، 2017 اور 2018 میں بھی رولز میں ترامیم کی گئیں، توشہ خانہ کے رولز کابینہ کے سوا کوئی اور نہیں بنا سکتا۔
سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ پہلے توشہ خانہ کے تحائف 30 فیصد ویلیو دے کر حاصل کیے جاسکتے تھے، بعد میں تحائف کی 50 فیصد ویلیو دینے سے متعلق ترمیم کی گئی، اب تحائف کی 100 فیصد ویلیو قیمت کیلئے رولز میں ترمیم تجویز ہے، توشہ خانہ ایکٹ 2024 بن گیا ہے رولز جلد کابینہ سے منظور کرائے جائیں گے۔رکن کمیٹی طارق فضل نے پوچھا کہ دیگر ممالک میں تحائف لینے کے حوالے سے کیا رولز ہیں کیا کوئی اسٹڈی کی ہے؟ اس پر کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری نے کہا کہ امریکہ میں تحائف لینے کے حوالے سے ایک خاص لمٹ رکھی گئی ہے۔
کمیٹی میں توشہ خانہ کے ریکارڈ کی عدم دستیابی سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بریفنگ میں کہا کہ 1990 سے 2002 تک کا توشہ خانہ کا ریکارڈ ہمیں نہیں ملا، توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ کابینہ کی ویب سائٹ پر موجود ہے، توشہ خانہ کا ریکارڈ ویب سائٹ پر سیکنڈ لنک سے فرسٹ لنک کر دیا گیا ہے، 2002 سے اب تک کا سارا ریکارڈ تفصیلات کے ساتھ اپ لوڈڈ ہے، 2002 سے پہلے کا ڈیٹا آرکائیو میں پڑا ہوگا جس پر ٹائم لگ سکتا ہے۔رکن کمیٹی سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ آرکائیو سے نکال کر ڈیٹا سارا ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیں۔ بعدازاں چیئرمین پی اے سی نے توشہ خانہ کا 1947 سے اب تک کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
کمیٹی کے رکن شبلی فراز نے کہا کہ آپ نے نیشنل آرکائیو کیلئے کیا کچھ کیا ہے اس کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا، نیشنل آرکائیو میں کوئی ریسرچ کرنے والا بھی نہیں ہے۔ سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ جب میں نے بھی وہاں وزٹ کیا تھا تب مجھے بھی دکھ ہوا تھا، لیکن ہم نے نیشنل آرکائیو میں کافی بہتری کی ہے اب حالت کافی اچھی ہے، اب اسکیننگ سمیت جدید طریقوں سے ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے، ریکارڈ تک آن لائن رسائی دینے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوریجنل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ ہمارے پاس جو تحائف آتے ہیں ہم اسے ویسے ہی توشہ خانہ میں رکھ دیتے ہیں، ہم یہ کیسے تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ اوریجنل ہے یا نہیں؟ کسی بھی سیکریٹری نے آج تک اوریجنیلٹی کا سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔رکن کمیٹی خواجہ شیراز نے کہا کہ سیکریٹری صاحب کہہ رہے ہیں کہ تحفہ دینے والے نے دو نمبر چیز دے دی۔ اس پر سیکریٹری نے کہا کہ کوئی تحفہ کسی بھی شخص کی جانب سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ایف بی آر کی جانب سے تحفے کی قیمت کی تعین کیا جاتا ہے۔
رکن کمیٹی نے کہا کہ آنے والے رولز میں تحائف کی سرٹیفیکیشن کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ 1956 میں وزیر اعظم کی زیر صدارت چین کے دورے پر وفد گیا، وفد کے ممبران کو قیمتی تحائف ملے جو تبدیل کر دیے گئے، ہانگ کانگ سے ویسی ہی دو نمبر چیزیں خرید کر توشہ خانہ میں جمع کرادی گئیں، آڈیٹر جنرل کو کیسے پتا چلا کہ وہ تحائف تبدیل کر دیے گئے؟ ۔
آڈیٹر جنرل نے کہا کہ یہ تو اس وزیر اعظم نے خود نوٹ لکھا کہ میرے ساتھ جانے والے لوگوں نے ایسا کیا۔ رکن کمیٹی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مستقبل میں ایسے رولز بنائیں کہ توشہ خانہ پر انگلی نہ اٹھے۔ پی اے سی نے آڈٹ پیرا کو محکمانہ اکاونٹس کمیٹی میں بھیج دیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکریٹری کابینہ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا جائزہ لیا گیا کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کے توشہ خانہ کا تک کا ریکارڈ نے توشہ خانہ پی اے سی نے طلب کرلیا رکن کمیٹی نے کہا کہ رولز میں کمیٹی نے تحائف کی کی گئی
پڑھیں:
سانحہ بھاگ میں شہید ایس ایچ او کے اہل خانہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعزیت، اعزازات کا بھی اعلان
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کچھی میں سانحہ بھاگ کے شکار شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کو صحبت پور پہنچے۔
وزیراعلیٰ نے شہید کے بیٹوں سے ملاقات کی، انہیں گلے لگایا اور ان کے والد کی بہادری اور قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کانسٹیبل عظیم کھوسہ کے بیٹوں سے بھی ملاقات کی گئی، جن کی قربانیوں نے بلوچستان پولیس کی شجاعت کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق، 27 اکتوبر 2025 کو ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ ناڑی میں مسلح دہشت گردوں نے پولیس تھانے اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا، جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس جھڑپ میں ایس ایچ او انسپکٹر لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ نے بہادری سے مقابلہ کیا، مگر شدید فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی کچھی کے مطابق، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی لیکن مشترکہ آپریشن کے ذریعے صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا۔ یہ سانحہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف پولیس کی جدوجہد کی ایک اور تلخ یادگار ہے، جہاں گزشتہ چند ماہ میں متعدد اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہیدوں کے بیٹوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ شہید لطف علی کھوسہ اور شہید عظیم کھوسہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بلوچی غیرت، شجاعت اور روایات کو زندہ رکھا ہے۔ ان کی قربانیاں وطن کی سلامتی کے لیے لازمی ہیں اور قوم انہیں کبھی نہیں بھولے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے تمام بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ بیواؤں اور خاندانوں کو ماہانہ وظیفہ اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے تھانہ صحبت پور کو شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے نام سے منسوب کرنے اور شہید کے گاؤں میں واقع اسکول کو اَپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شہیدوں کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔
وزیراعلیٰ نے شہیدوں کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ ریاست ان کے ہر ممکن خیال کی رکھے گی، بشمول روزگار کے مواقع اور صحت کی سہولیات۔
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر صوبائی وزراء سردار فیصل خان جمالی، میر محمد خان لہڑی اور میر شعیب نوشیروانی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے شہیدوں کی فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔
آئی جی طاہر رائے نے کہا کہ بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ’’حکومت بلوچستان پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، یہ قربانیاں صوبے میں امن و امان کی بحالی کی بنیاد ہیں۔‘‘
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کو جدید ہتھیار، تربیت اور وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مؤثر ہو سکے۔ انہوں نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس اور لیویز کو ہدایات بھی جاری کیں۔
مقامی عمائدین اور شہریوں نے وزیراعلیٰ کی آمد کو سراہا اور کہا کہ یہ دورہ شہیدوں کے خاندانوں کے لیے تسلی کا باعث بنا ہے۔ شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ کے جنازوں میں صوبے بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی، جو ان کی بہادری کی داستانوں سے جڑے ہوئے تھے۔