محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم خریداری میں مبینہ کرپشن پر نیب سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سابق سیکریٹری سندھ محکمہ خوراک خرم شہزاد عمر، سابق ڈائریکٹر محکمہ خوراک امداد شاہ اور مختلف اضلاع میں تعینات ڈی ایف سیز کوطلب کیا گیا ہے۔

 تمام افسران کو 21 مارچ کے روز سکھر نیب آفس طلب کیا گیا، طلب کیےگئے افسران پر گندم خریداری کی مد میں مبینہ کرپشن کرنے اور گندم غائب کرنے کا الزام ہے۔

میرپورخاص، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد ڈویژن سے خریدی گئی گندم کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک سے سال 23-22-2021 اور 24 میں خریدی گئی گندم کا ریکارڈ مانگا گیا ہے اور محکمہ خوراک سے موجودہ ذخیرہ گندم کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے سود پر بینکوں سے قرضہ لیکر اربوں روپے کی گندم خریدی تھی، گندم خریداری پر پہلے ہی 80 ارب روپے کے نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 80 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف محکمہ خزانہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی سمری میں کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محکمہ خوراک طلب کیا گیا گیا ہے

پڑھیں:

کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

علامتی فوٹو

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا درجہ حرارت اپریل کے معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا ہے۔

کراچی میں گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم میں 33.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر درجہ حرارت 37.5، ماڑی پور میں 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ خزانہ کےبجٹ افسران کی ترقی کامعاملہ لٹک گیا
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • سندھ اور پنجاب میں سیکڑوں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئی
  • محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع
  • محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی قلم چھوڑ ہڑتال شروع
  • لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان
  • اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں پیشرفت
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید
  • کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات