اسکولوں کی بحالی میں سب سے ضروری ماحولیاتی طور پر محفوظ عمارتیں ہیں، سید سردار علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
محکمہ تعلیم سندھ کے زیر اہتمام سیلاب سے متاثرہ اسکولز کی بحالی کے لیے منعقدہ ڈیولپمنٹ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سندھ میں اسکول انفرااسٹرکچر کو ماحولیاتی اثرات کو جھیلنے کے مطابق بنایا جائے جبکہ سیلاب کے سلسلے میں رسک منجمینٹ کے حوالے سے بھی طلباء کی تربیت کی جائے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس کا عنوان ’ڈیولپمنٹ کانفرنس آن فلڈ افیکٹڈ اسکولز‘ تھا جسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ڈیولپمنٹ کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، چیف پروگرام منیجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، ڈی جی پی ڈی آر عبدالقدیر انصاری، یونیسیف کی ایجوکیشن منیجر ابیر مقبول کے علاوہ دیگر ڈونرز اور اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
کانفرنس کے موقع پر بتایا گیا کہ سندھ میں سیلاب کی وجہ 19808 اسکول متاثر ہوئے، جس میں سے 7503 اسکول مکمل تباہ ہوئے جبکہ 12305 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کچھ جزوی متاثرہ اسکولز کی عمارتوں کو خطرناک بھی قرار دیا جا چکا ہے، عمارتیں متاثر ہونے سے مجموعی طور پر 2381275 طلباء کی تعلیم بھی متاثر ہوئی ہے۔
کانفرنس کو مزید بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے مختلف ڈونرز اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر 5284 اسکولوں کے بحالی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے، شروعاتی بحالی منصوبے سے 26 فیصد اسکول بحال ہو سکیں گے، جبکہ 74 فیصد اسکولز کو بحال کرنے کے لیے مزید فنڈز درکار ہوں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سیلاب نے بہت سی خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ اسکولوں کی بحالی کے سفر میں سب سے ضروری ہے کہ عمارتوں کو ماحولیاتی تحفظ بھی دیا جائے، جبکہ اسکول میں بیٹھنے والے بچوں کے لیے محفوظ اور اچھی عمارتیں بنانی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی بحالی کے عمل میں ماحولیاتی اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اب بھی 14,524 اسکولوں کو بنانے کے لیے 180.
انکا مزید کہنا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے پاکستان میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، دنیا نے بحالی منصوبوں کے سلسلے میں وعدے بھی کیے، جو ممالک کاربن کے اخراج کے ذمہ دار ہیں انہیں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم اسکولوں کی بحالی کے ساتھ اسکولوں کو انتظامی حوالے سے بھی مضبوط کرنے جا رہے ہیں، اب فنڈز براہ راست اسکول کو دیے جائیں گے تا کہ اسکول ہیڈماسٹر مرمتی کام، صفائی اور سیکیورٹی کے انتظامات خود کروا سکیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بروقت ہونی چاہیے، منصوبوں میں تاخیر کے سبب فنڈز لیپس ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مؤثر مانیٹرنگ کی مدد سے منصوبوں کی تکمیل کے مرحلے کو تیز کرنے کا نظام متعارف کروا لیا ہے۔ جس کے تحت محکمہ تعلیم کے تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ اب ایک ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ منصوبوں کے لیے مختص رقم کو خرچ کیا جائے۔
تقریب کے موقع پر تعلیمی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے بچوں کو بذریعہ نصاب کے آگاہی دینے کے ساتھ ان کے اسکولوں میں واپسی کے وقت بھی کاؤنسلنگ ضروری ہے تا کہ بچوں کو تعلیم کی طرف واپس آنے میں درپیش مسائل کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لیے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ ڈیش بورڈ کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کی سائٹ مانیٹرنگ سیٹلائیٹ سسٹم ’جی آئی ایس‘ سے ممکن ہو سکے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کی بحالی کے منصوبوں کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے۔بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کرے، ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے، بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد 55 سے کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا تھا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے، آج تک امریکا نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی، مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات پاکستان کا واہگہ بارڈر فوری بند کرنے کا فیصلہ، بھارت کیلئے فضائی حدود پر بھی پابندی بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا پی آئی اے کی نجکاری: دوبارہ آغاز، اہم بریفنگ مخصوص میڈیا تک محدود بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم