بلوچستان؛ درہ بولان میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان میں درہ بولان کے علاقے میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔
ذرائع کے مطابق مچھ سٹی ایریا (درہ بولان) میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔ لیویز کی گاڑی میں رمضان سے متعلق امدادی پیکیج کا سامان تھا۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جائزہ لینے کے شواہد اکٹھے کیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیویز کی گاڑی
پڑھیں:
اورکزئی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا، 3 مزدور جاں بحق
خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اورکزئی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اورکزئی کے علاقے کریز میں واقعہ جنگل لیز مائن نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں کوئلے کی کان میں اچانک گیس بھر کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، جس سے کان میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع پر اورکزئی انتظامیہ اور پولیس نے اور دیگر اداروں نے مل کر ریسکیو آپریشن کیا اور 3 مزدوروں رحیم اللہ، اسلم خان اور شیر رحمان کی لاشیں کان سے باہر نکالیں۔
جس کے بعد تینوں جاں بحق مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے تاہم میتوں کو آبائی ضلع شانگلہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔