ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کیوں ہوئی؟ شعیب ملک کی بہن کے تہلکہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس پر گزشتہ چند سالوں میں بہت چرچے ہوئے ہیں تاہم اب ان اختلافات نے شعیب کی بہن کے چونکا دینے والے انکشاف کے بعد نیا موڑ لے لیا ہے۔
شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا اور ان کے اہل خانہ دونوں خاموش ہیں، تاہم اب شعیب ملک کی بہن نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ ’شعیب کے افیئرز کے معاملات سے تھک چکی تھی‘ اس لئے خلع لیا۔
شعیب ثانیہ سے علیحدگی کے بعد اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تیسری شادی کے بعد نئی زندگی شروع کر چکے ہیں اور تنقید کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ تاہم شادی میں ان کے خاندان کی عدم موجودگی نے بہت سے سوالات اُٹھائے جس کی تصدیق اب ان کی بہن کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا پر بھی شعیب ملک کی بہن کے انٹرویو کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ دعویٰ کیا گیا ہے کہ شعیب کی بہن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے پورے خاندان نے شعیب کی ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے ثانیہ سے ان کی طلاق کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
شعیب ملک کی بہن نے تصدیق اداکارہ ثنا جاوید سے ان کی شادی میں وہ اور اہل خانہ شریک نہیں ہوئے تھے۔ جس کی ممکنہ وجہ ثانیہ سے ان کی علیحدگی پر اہلِ خانہ کی ناراضگی ہوسکتی ہے۔
ثانیہ کی بہن انعم مرزا نے اس سے قبل جنوری 2024 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ثانیہ نے شعیب کی ثنا جاوید سے شادی سے چند ماہ قبل شعیب سے خلع لیا تھا۔ رازداری کی درخواست کرتے ہوئے انعم نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ ’ثانیہ نے چند مہینوں پہلے شعیب ملک سے خلع لیا تھا، ہم ان کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی اور ان کی شادیاں عوام کی دلچسپی کا موضوع رہی ہیں۔ عائشہ صدیقی سے ان کی پہلی شادی 2010 میں ختم ہوئی، جس کے بعد اسی سال ثانیہ مرزا کے ساتھ ان کی ہائی پروفائل شادی ہوئی۔ جبکہ ماضی میں ان کی اداکارہ سیالی بھگت کے ساتھ تعلقات کی بھی افواہیں تھیں، جس کو انہوں نے مسترد کردیا۔
تاہم جنوری 2024 میں ثانیہ سے راہیں جدا کرنے کے بعد چند ماہ بعد ہی شعیب ملک کی ثنا جاوید کے ساتھ ان کی اچانک شادی کی تصاویر سامنے آنے پر تہلکہ مچ گیا۔ اب شعیب ملک کے بارے میں ان کی بہن کے ان نئے دعووں سے شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا معمہ مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شعیب ملک کی بہن ثنا جاوید کی بہن کے ثانیہ سے شعیب کی کے ساتھ کے بعد
پڑھیں:
چین نے انتہائی سستے دفاعی ہائپر سونک میزائل متعارف کرادیے، عالمی مارکیٹ میں تہلکہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چینی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے گزشتہ ہفتے ایک نیا ہائپرسونِک گلائیڈ میزائل متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1300 کلومیٹر ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آواز کی رفتار سے 7 گنا زیادہ تیز رفتار کے حامل اس میزائل کا نام YKJ-1000 ہے تاہم اسے ’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘ بھی کہا جارہا ہےکیونکہ اس کی حرارت برداشت کرنے والی بیرونی تہہ میں فوم کنکریٹ جیسے عام تعمیراتی مواد استعمال کیے گئے ہیں۔
چینی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آن لائن گردش کرنے والی سلائیڈز کے مطابق یہ میزائل کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد اب بڑی تعداد میں تیار کیا جا رہا ہے اور اس کی فی یونٹ قیمت صرف 99 ہزار امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے۔
اس کے مقابلے میں میزائل کو تباہ کرنے کے لیے داغے جانے والے ایک امریکی SM-6 نیول انٹرسیپٹر میزائل کی قیمت تقریباً 41 لاکھ ڈالر ہے یعنی ایک YKJ-1000 کی قیمت سے 40 گنا زائد۔
اسی طرح امریکی THAAD میزائل ڈیفنس سسٹم کے ایک انٹرسیپٹر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس کم لاگت حملہ آور میزائل اور مہنگے دفاعی نظاموں کے درمیان یہ بڑا فرق مستقبل میں جنگی حکمت عملی کا توازن بدل سکتا ہے۔
چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک عسکری تجزیہ کار وی ڈونگ شو نے کہا کہ اگر یہ میزائل بین الاقوامی دفاعی منڈی میں متعارف ہوتا ہے تو اس کی اچھی مانگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک اب تک اپنے ہائپرسونک میزائل تیار نہیں کر پائے ہیں، ایسے میں طویل رینج، زیادہ تباہ کن صلاحیت رکھنے والا یہ ’انتہائی سستا‘ میزائل عالمی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہوسکتا ہے۔
تاہم آن لائن کئی مبصرین نے اس میزائل کی کم قیمت کے دعوؤں پر شبہات بھی ظاہر کیے ہیں خصوصاً یہ کہ ایندھن اور راکٹ انجن جیسے اہم اجزا اتنی کم لاگت میں کیسے ممکن ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ وہ جلد ان سوالات پر تفصیلی وضاحت جاری کرے گی۔