یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔

نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کیے گئے اس نغمے کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس نغمے کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی اور استحکام کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ نہ صرف ایک موسیقی تخلیق ہے بلکہ ایک عہد کی تجدید بھی ہے، جو پوری قوم کو متحد ہونے اور ملک کے لیے کام کرنے کا درس دیتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ واقعہ،بھارتی ایف آئی آر نے مودی حکومت کے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا

پہلگام میں ہونے والے مبینہ فالس فلیگ حملے کی ابتدائی ایف آئی آر نے بھارتی حکومت کے بیانیے کو مشکوک بنا دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوعہ سے 6 کلومیٹر دور واقع ہے، مگر ایف آئی آر کے مطابق حملہ 13:50 سے 14:20 تک جاری رہا، جبکہ حیران کن طور پر صرف 10 منٹ بعد، 14:30 پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی جلدی ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے تیار شدہ منصوبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایف آئی آر میں نہ صرف “نامعلوم سرحد پار دہشت گردوں” کو فوری طور پر نامزد کر دیا گیا بلکہ “بیرونی آقاؤں کی ایماء پر” جیسے الفاظ بھی شامل کر لیے گئے، جس سے مودی سرکار کی جلد بازی اور ممکنہ فریب کاری کا پتہ چلتا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، مگر بھارتی حکومت اور میڈیا اسے مسلسل ٹارگیٹڈ کلنگ قرار دیتے رہے، جو بیانیے میں واضح تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے مندرجات سے یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ یہ واقعہ محض ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس کے ذریعے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مودی حکومت کی یہ حکمتِ عملی اب عالمی سطح پر تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، اور واقعے کا ڈرامائی انداز بے نقاب ہو چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، وزیراعظم
  • ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا
  • آرمی چیف کا نعرہ ”پاکستان ہمیشہ زندہ باد“ ہر زباں کا ورد بن گیا، نیا نغمہ ریلیز
  • ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا دیا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا
  • اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج
  • جنگ کی صورت میں بھارت کی معیشت بری طرح متاثر ہو گی، سابق بھارتی جج
  • پہلگام فالس فلیگ واقعہ،بھارتی ایف آئی آر نے مودی حکومت کے بڑے جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا
  • وزیرِ خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں اور بینک حکام سے اہم ملاقاتیں، پاکستان کی معیشت پر مثبت تاثر اجاگر
  • بھارت اس ریجن کے اندر ایک غنڈے کی طرح برتاؤ کرتا ہے
  • گوند کتیرا، ایک مفید جڑی بوٹی