مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد ملزمان ارمغان قریشی اور شیراز کی حب سے کراچی واپس آنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ارمغان اور شیراز گاڑی میں بیٹھ کرحب سے کراچی واپس آئے، ویڈیو میں ملزمان کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ عامر کو گاڑی میں زندہ جلا کر کچھ دور پیدل چلنے کے بعد دونوں ملزمان نے 3000 روپے دے کر گاڑی سے کراچی تک لفٹ لی تھی تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور شیراز کو ہمدرد چوکی روڈ سے گاڑی میں بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان ارمغان اور شیراز کی گاڑی ہمدرد چوکی سے فور کے چورنگی کی جانب روانہ ہوئی۔یاد رہے کہ ملزم ارمغان نے نیو ایئر نائٹ پر مصطفیٰ کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کا بدلہ لینے کے لیے پہلے اسے اپنے بنگلے پر بلا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اسے اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے حب لیجا کر قتل کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارمغان اور شیراز سے کراچی گاڑی میں

پڑھیں:

لاہور؛ موٹر سائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور:

چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔

ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کو ملزم کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کر دیے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی، جلد فرار ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد میں خونی واردات، نامعلوم ملزمان نے تین افراد کو قتل کے بعد جلا دیا
  • سانگھڑ: گاڑی سے کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملی
  • حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
  • پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
  • پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل
  • جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی
  • کراچی، ماڈل کالونی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات، سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول
  • کراچی: نیٹی جیٹی پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • ٹرینر پر ’اورکا‘ کا جان لیوا حملہ، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • لاہور؛ موٹر سائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ویڈیو سامنے آگئی