1 کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آ گئے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 1 کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے خیبر پختون خوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے مرکزِ بحالی پروجیکٹ کے 182 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے علی امین گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہیں، کے پی میں بلدیاتی نمائندے 2 سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں، ان کے نام نہاد لیڈروں کے پرامن رہنے کے بھاشن سنیں، یہ ان کا اصل چہرہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کے پی میں تعلیمی اداروں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں، جبکہ پنجاب میں مریم نواز نے1 لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں کے ذریعے لاکھوں نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب