کراچی، آئی ایس او کے تحت مرکزی جلوس یوم علیؑ کے دوران باجماعت نماز ظہرین کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی جلوس یوم علیؑ میں عزاداران امیرالمومنینؑ کیلئے باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداران امیرالمومنینؑ نے مولانا طالب موسوی کی اقتداد میں باجماعت نماز ظہرین ادا کی، نمازیوں کی سہولت کیلئے عارضی وضو خانے کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ دورانِ نماز ظہرین نمازی عزاداران امیرالمومنینؑ سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے یمن پر حملے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر مظالم قابلِ مذمت ہیں، سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار جیسے عظیم مجاہدین کی شہادت نے محورِ مقاومت کو مزید تقویت دی ہے، خصوصاً یمن میں سید عبدالملک الحوثی کی تحریک انصار اللہ نے امریکا اور اسرائیل کو کاری ضربیں لگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مزاحمتی تحریکوں کے اہداف مزید واضح ہو چکے ہیں، دنیا بھر کے مظلوم متحد ہو رہے ہیں اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی پیشگوئی کہ "اسرائیل جلد صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گا"، ان شاء اللہ جلد پوری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جامعات میں شیعہ طلبہ کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، خصوصاً وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن کیمپس میں یومِ حسینؑ کے انعقاد پر طلبہ کے داخلے اور اسناد منسوخ کرنا، اور چھ ماہ گزر جانے کے باوجود اس مسئلے کو حل نہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہم گورنر سندھ، وفاقی وزیرِ تعلیم اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کو فی الفور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، انتہاپسند ہندو حکومت مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی، مساجد پر حملے اور نمازِ جمعہ کی بندش جیسے ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے، جو کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارت کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں، جن میں بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ اور عالمی سطح پر شدید سفارتی دباؤ ڈالنا شامل ہے۔
ترجمان آئی ایس او کراچی نے پاراچنار میں جاری بدامنی اور حکومتی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ریاست کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، عرصۂ دراز سے جاری حملوں کے باوجود حکومتی خاموشی افسوسناک ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی عالمی سازش جاری ہے، جس کے تحت اہلِ سنت علمائے کرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بلوچستان میں پاکستان کی سالمیت پر حملے کیے جا رہے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام داخلی و خارجی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جو ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترجمان آئی ایس او نے خانوادۂ شیعہ مسنگ پرسنز سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمارے نوجوانوں کو ایک دہائی سے زائد عرصے سے جبری طور پر لاپتہ کیا جا رہا ہے اور اب تک ان کی کوئی خبر نہیں، بعض جبری گمشدہ شیعہ افراد کے والدین اپنے پیاروں کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ ان جوانوں کو رہا کریں، اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ماز ظہرین کے بعد عزاداران امام علیؑ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچموں کو نذر آتش کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں سے نفرت کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین، لبنان اور یمن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ اور اسرائیل کرتے ہوئے کے خلاف کیا جا ایس او
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔