لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ بنی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا۔ پانی ایک نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر بوند قیمتی ہے، روزمرہ زندگی میں پانی کا ضیاع روکنے کے لیے عوامی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر کے تحفظ کے لئے اقدامات نہ کیے تو آنے والی نسلیں قلت کا شکار ہو سکتی ہیں۔ پانی کے مناسب استعمال اور تحفظ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بارشی پانی کے ذخائر اور زیر زمین ٹینک بنا کر آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ پانی بچائیں یہ عمل کرنے کا  وقت ہے۔آئندہ نسل کی بقا کے لئے پانی ذمہ داری سے استعمال کریں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل عیدی، صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کا آغازکر دیا گیا۔ عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے۔پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کرنے کاآغاز کردیاگیاہے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن جوہرٹاؤن میں خود جا کر وزیراعلیٰ مریم نواز عیدگفٹ مہم کا آغاز کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن علامہ اقبال ٹاؤن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ اور کارڈ پیش کئے اوراظہار شفقت کیا۔ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل بچو ں کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا اور اپنے پیارے معصومانہ انداز میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کے لئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن کے تحت دیہات کی خواتین کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل فیوچر کے دروازے کھل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پردیہی خواتین کے لئے چیف منسٹر مریم نواز آئی ٹی ٹریننگ اور ڈیجیٹل سکل کا پہلے جامع پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبے بھر کے دیہات میں 27ہزار خواتین کو ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام کے تحت ٹریننگ دی جائے گی۔ آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو سکالر شپ بھی دیا جائے گا۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پرہر خاتون کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو6 ماہ کی ٹریننگ میں آئی ٹی،ویب ڈویلپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ای کامرس،سوشل میڈیا مینجمنٹ، گرافک ڈیزائن اور ملٹی میڈیا کورس شامل کیے گئے ہیں۔ دیہی خواتین کو فری لانسنگ، ریموٹ ورک،ڈیٹا انٹری،آفس آٹو میشن اور سائبر سکیورٹی سکل سکھائے جائیں گے۔ آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سرٹیفکیٹ اور جاب لنک بھی فراہم کرے گا۔ آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی ٹریننگ کی تکمیل پردیہی خواتین گھر بیٹھے فری لانسنگ بھی کر سکیں گی۔ دیہی خواتین ڈیجیٹل ٹریننگ کی تکمیل پر ٹیک فرم یا آن لائن بزنس بھی شروع کر سکیں گی۔ دیہی خواتین گاؤں کے گھر کو مائیکروانٹرپرائزز میں تبدیل کر سکیں گی۔ دیہات کی خواتین پی ایس ڈی ایف کی ویب سائٹ psdf.

org.pk//:httpsپر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔خواتین کے لئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض سکل نہیں بلکہ اپنے روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔دیہی خواتین اپنے گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر بھی انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی۔دیہات کی 27ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ دیہی خواتین کی ڈیجیٹل ٹریننگ سے تعلیم، صنفی مساوات،باعزت روزگار،معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہونگے۔ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ٹریننگ کی تکمیل پر سپیشل ایجوکیشن ا ن لائن ٹریننگ مریم نواز شریف شریف کی طرف سے مریم نوازشریف شریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کر سکیں گی پانی کے بچوں کو ا ئی ٹی کے لئے

پڑھیں:

ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

وزیرآباد:   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • میں ناقدین کی بےبسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • تنقید کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز