250 سے زائد فلموں کے مصنف کمال پاشا بیمار، سروسز اسپتال میں علاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز اسپتال لاہور میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ "وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں”۔
ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا۔ ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لیے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔
کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے، جن میں کئی سپرہٹ ثابت ہوئیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کمال پاشا
پڑھیں:
روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے تخلیق کار روہت شیٹی نے رنویر سنگھ کی 'سمبا' اور اکشے کمار کی 'سوریاونشی' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔
معروف فلم ساز روہت شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'سمبا 2' اور 'سوریاونشی 2' بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
روہت شیٹی نے بتایا کہ جب 2011 میں پہلی بار 'سنگھم' بنائی تھی تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک پورے "پولیس یونیورس" کی بنیاد بن جائے گی۔
فلم ساز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس یونیورس کا پہلی بار خیال 'سمبا' کے اسکرپٹ پر کام کرتے ہوئے آیا تھا۔
روہت شیٹی نے کہا کہ پولیس یونیورس میں نئے چہرے ہوں گے اور یہ یونیورس مزید آگے بڑھے گی۔
فلم ساز روہت کی حالیہ فلم 'سنگھم اگین' میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اکشے کمار، ارجن کپور، ٹائیگر شروف اور کرینہ کپور شامل تھے۔
روہت شیٹی نے سمبا 2 اور سوریا ونشی 2 کی کاسٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا۔