ڈرون مانیٹرنگ اور کیوک رسپانس فاریسٹ فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مری کے جنگل میں لگی آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مری میں تعینات کیوک ریسپانس فورس نے جنگل میں لگی اگ پرصرف ایک گھنٹے میں قابو پالیا۔ مری میں 45 نمبر کمپارٹمنٹ ٹوپہ چاریحان بلاک جنگل میں 4 بج کر 40 منٹ پر حادثاتی طورپرآگ لگی۔ ڈیجٹل کنٹرول روم میں بذریعہ ڈرون دھواں دیکھنے پر 10 منٹ میں کیوک ریسپونس فورس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں پہنچ گئی۔ کیوک ریسپانس فورس نے صرف ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا۔ چیڑ کے قیمتی درختوں کو اتشزدگی سے بچا لیا گیا صرف گھاس کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: درختوں کو جنگل کی آگ سے بچانے والے ماحول دوست اسپرے

سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے  بروقت اور مؤثر کارروائی پرفارسٹ فورس کو شاباش دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ فاریسٹ کو حال ہی میں ڈرون سرویلینس ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔ 5 ڈرون سرویلنس مری اور5 راولپنڈی کے جنگلوں کی 24 گھنٹے ڈیجیٹل مانیٹرنگ پر مامور کیے گئے ہیں۔ پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید 50 ڈرون جنگلات کی نگرانی کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایک گھنٹے میں جنگل میں

پڑھیں:

کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں بتایا گیا ہے، تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 54 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں بتایا گیا ہے، تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹام کروز کی جلتا ہوا پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے 16 چھلانگیں، نیا ریکارڈ بنادیا
  • روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، 479 ڈرون برسادیے
  • کراچی: فیکٹریوں میں لگی آگ پر 30 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
  • اسرائیل کا غزہ کیلیے امداد لے جانے والی کشتی پر ڈرون حملے کے بعد قبضہ
  • کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ پر 20 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا
  • کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی
  • اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم
  • مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے صفائی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ جاری
  • پاک-ایران سرحد پر تعینات لیویز فورس کے جوان عید کیسے مناتے ہیں؟