چین میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چین میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح ہوا ۔ اس چار روزہ سالانہ اجلاس کے دوران 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار چینی اور غیر ملکی مہمان “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق ” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
اس اجلاس میں 50 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور بڑی تعداد میں دو طرفہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ منگل کے روز بوآؤ ایشیائی فورم کے پریس سینٹر میں سالانہ اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں دو فلیگ شپ رپورٹس “ایشیائی اقتصادی امکانات اور انضمام کی پیش رفت 2025 رپورٹ ” اور “موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا: ایشیا کی سبز ترقی 2025 کی رپورٹ” جاری کی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس
پڑھیں:
سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں، وزیر خارجہ
قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں کل 15 ہزار 953 پاکستانی قید ہیں، جن میں سب سے زیادہ سعودی عرب میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں، جن کی تعداد 10 ہزار 279 ہے۔ اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 3523 ، بحرین میں 581 ، اور قطرمیں 599 پاکستانی قید ہیں۔
دیگر ممالک جیسے ملائیشیا میں 459 ، عراق میں 81 ، عمان میں 252 اور کویت میں 50 پاکستانی قید ہیں۔
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے
وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کا سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے۔ تاہم 21 ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے۔
یہ تفصیلات اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی حالت ایک اہم مسئلہ ہے اور ان قیدیوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کے تبادلے کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔