Express News:
2025-04-25@11:26:45 GMT

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں مزید دو امپائرز شامل

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

کراچی:

آئی سی سی نے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں مزید دو امپائرز کو شامل کرلیا۔

جنوبی افریقا کے علاءالدین پالیکر اور انگلینڈ کے ایلیکس وہارف کو مائیکل گف اور جوئیل ولسن کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے، یہ تقرریاں امپائرنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین امپائرز کو مواقع فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔  

علاءالدین پالیکر جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں جو اب تک 4 ٹیسٹ، 23 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 17 خواتین کے بین الاقوامی میچز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔  

ایلیکس وہارف نے انگلینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد امپائرنگ میں قدم رکھا۔ وہ اب تک 7 ٹیسٹ، 33 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ وہ 2024 کے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹس میں بھی شامل رہے ہیں۔  

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے پالیکر اور وہارف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پینل کا حصہ بننا ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمے داری بھی ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں امپائرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔  

علاءالدین پالیکر نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کا ایک بڑا لمحہ ہے جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد، اساتذہ، دوستوں اور ساتھیوں کو دیا جنہوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

 ایلیکس وہارف نے بھی اس موقع پر آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ساتھیوں کی رہنمائی اور مدد کے بغیر یہ اعزاز حاصل نہ ہوتا۔  

آئی سی سی کے 2025-26 کے لیے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں پاکستان کے احسن رضا سمیت مختلف ممالک کے امپائرز شامل ہیں۔ یہ امپائرز دنیا بھر میں ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ورلڈ کپ چکے ہیں

پڑھیں:

سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

 عثمان خان: سینٹ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا،سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا،سینٹ اجلاس ایجنڈے میں وقفہ سوالات شامل،ایجنڈے میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، تحریک التوا سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • کولن منرو، افتخار احمد کی لفظی جنگ؛ رضوان بھی کود پڑے
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کیتھ اسٹیک پول دنیا سے رخصت
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • بابراعظم دراصل کہاں غلطی کر رہے ہیں ؟ محمد عامرکا ناقص پرفارمنس پر مشورہ