بھارتی خاتون باکسر نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کو کوٹ ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
دہلی (نیوز ڈیسک)دہلی سے متصل بھارت کی ریاست ہریانہ کے پولیس اسٹیشن میں بھارتی خاتون باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر کی کُٹ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا زیر گردش ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا کبڈی کھلاڑی ہیں جن کے لڑنے کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔ یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا تھا لیکن ویڈیو منگل کو منظر عام پر آئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سویتی بورا نے طلاق کی درخواست کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ہڈا اسے پیسوں کے لیے ہراساں کر رہا تھا اور ان کے ساتھ جسمانی زیادتی کر رہا تھا۔
وائرل ویڈیو میں سویتی بورا اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ شوہر کا گلا پکڑ کر لڑتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ لڑائی کرنے پر اہلخانہ بیچ بچاؤ کراتے ہیں۔
سویتی بورا کا کہنا تھا انہوں نے 11 مارچ کو حصار پولیس چیف کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر دیپک نواس ہڈا کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔ بورا صرف طلاق اور اپنا سارا سامان واپس چاہتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خاتون باکسر کے شوہر دیپک نواس ہڈا نے بتایا کہ انہیں 15 مارچ کو حصار پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا جب پوچھ گچھ کے دوران ان پر حملہ کر دیا گیا۔
بورا اور ہڈا کی شادی 2022 میں ہوئی تھی اور دونوں کھلاڑی باوقار ارجن ایوارڈ کے وصول کنندہ ہیں۔ بورا مڈل ویٹ کلاس میں سابق عالمی چیمپئن ہیں جبکہ ہڈا پرو کبڈی لیگ میں اپنے کارناموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:عید کے موقع پر نیا کرنسی نوٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خاتون باکسر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔