بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار آپ ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہیں اور ان کی بہنوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہمارے لوگ 26 نومبر کے بعد سے جیلوں میں ہیں، لیکن وہ ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے قید کاٹ رہے ہیں اپنے اسیروں کے لیے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ جعلی کیسز کو گھسیٹا جا رہا ہے، بانی سے چاہتے کیا ہیں؟ بانی نے وکلا سے ملاقات میں بڑی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جا رہی ہیں جبکہ جو لوگ بانی سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیتے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں مجھے بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار آپ ہیں ہمیں جو وکیل بتاتے ہیں ہم اسی پر یقین کرتے ہیں انصاف تو عدالتوں اور ججز نے دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی سے جیل میں فیملی کی ملاقات کا دن تھا، بشریٰ بی بی کی فیملی کو ملاقات دی گئی لیکن ہمیں تینوں بہنوں کو نہیں ملنے دیا گیا۔ ہمیں ڈھائی گھنٹے جیل کے اندر بٹھا کر رکھا گیاجیل انتظامیہ نے کہہ دیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملاقات نہیں ہوگی حامد خان اور عزیر بھنڈاری کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے علیمہ خان کی ملاقات نے کہا

پڑھیں:

بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔ 

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔ 

علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان
  • بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔، علیمہ خان
  • عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
  • عمران خان کے بیٹے کب پاکستان آئیں گے، علیمہ خان نے بتادیا