ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، سپاہی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، سپاہی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔
فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔
شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔
نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت محمد جواد اسحاق (PSP)، پاک فوج کے بریگیڈیئر عمران، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت پولیس اور پاک فوج اور ریسکیو 1122افسران اور جوانوں سمیت سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت محمد جواد اسحاق، بریگیڈیئر عمران، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان نے شہید ہیڈ کنسٹیبل احسان اللہ کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کیں۔
شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی گاوں میرعالم منجیوالہ روانہ کر دی گئی جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ایک دوسرے واقعے میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا تھا، پولیس کو دیکھتے ہی مشکوک افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد کی ڈیرہ اسماعیل خان ہیڈ کانسٹیبل
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔