رجب بٹ عمرہ کرنے پہنچ گئے، 295 کے تنازع پر ایک بار پھر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
یوٹیوب کی دنیا کے معروف نام رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنے 295 پرفیوم کے نام پر معافی مانگ لی۔
دفع 295 پر اپنے نئے پرفیوم کا نام رکھنے والے اداکار و کانٹینٹ کری ایٹر تنازع اُٹھنے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
رجب بٹ نے وہاں عمرے کی سعادت حاصل کی اور خانہ کعبہ کے سامنے حرم شریف میں کھڑے ہو کر حالتِ احرام میں ایک بار پھر معافی مانگی۔
View this post on InstagramA post shared by Rajab Ali (@rajab.
رجب بٹ نے حرم شریف میں ریکارڈ کی گئی اپنی نئی ویڈیو میں کہا ہے کہ میں اس پاک جگہ پر کھڑے ہو کر حلفاً کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں رجب بٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے جو مسئلے مسائل چل رہے ہیں میں اس پاک جگہ پر کھڑے ہو کر، حلف لے کر کہتا ہوں کہ میں نے کچھ بھی جان بوجھ کر نہیں کیا، مجھ سے جو کچھ بھی لاعلمی میں ہوا اس کے لیے میں پہلے بھی معذرت کر چکا ہوں اور ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتا ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ اپنے دلوں کو میرے لیے صاف کر لیں۔
انہوں نے علمائے کرام، پنجاب حکومت اور پاک فوج سے اپیل کرتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ میرے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے پر نظرِ ثانی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے۔
یوٹیوبر نے کہا ہے کہ جو دفعہ 295 مجھ پر لگائی جا رہی ہے اُس کے بارے میں اپنے وی لاگ میں بتایا تھا کہ وہ جھوٹی ہے لیکن جھوٹا لفظ کاٹ کر 295 دفعہ کے حوالے سے فتویٰ دے دیا گیا ہے، میں ایک بار پھر اللّٰہ اور اس کے رسول ﷺ اور تمام مسلمانوں سے معذرت کرتا ہوں۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایک بار پھر
پڑھیں:
ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے ڈی جی نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی خرم علی کا کرپشن روکنے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے۔
نئےڈی جی این سی سی آئی اے نےضبط تمام جائیدادوں گاڑیوں اورالیکٹرانک اشیا کی تفصیلات مانگ لیں،تمام این سی سی آئی اے زونز کو تین نومبرتک تفصیلات فراہم کرنےکا حکم دیدیا گیا ہے۔
مراسلے کےمطابق تمام موجودہ زیرتفتیش اور عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی،پکڑی گئی گاڑیوں،جائیدادوں اورالیکٹرانک اشیا کی درست اور اپ ڈیٹڈ معلومات دیں،ہدایات کی عدم تعمیل یا نامکمل تفصیلات کی فراہم برداشت نہیں کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم