اسرائیل نے آسکر انعام یافتہ فلسطینی فلمساز حمدان بلال کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی فلمساز حمدان بلال کو ایک دن بعد رہا کر دیا، جنہیں "پتھراؤ" کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم، انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق، بلال پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے بعد انہیں غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔
فلسطینی صحافی باسل عدرا، جو بلال کے ساتھ آسکر جیتنے والی دستاویزی فلم "No Other Land" میں کام کر چکے ہیں، نے بلیڈ اسٹین شدہ قمیض پہنے بلال کی ایک تصویر X (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی۔
بلال نے ایک ویڈیو میں کہا، "آسکر جیتنے کے بعد، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بہت شدید حملہ تھا، اور مقصد مجھے مارنا تھا۔"
بلال کے مطابق، "ایک اسرائیلی آبادکار نے مجھ پر حملہ کیا، اور میرے جسم کے مختلف حصوں پر مارا۔ اس کے ساتھ ایک فوجی بھی تھا، جو مجھے بری طرح پیٹ رہا تھا۔"
اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے بلال کی گرفتاری کی تصدیق کی، جبکہ بعد میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ تین افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
حمدان بلال کی گرفتاری اور رہائی نے بین الاقوامی سطح پر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو مزید بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان مغربی کنارے میں جاری ظلم و جبر پر عالمی برادری کی خاموشی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہیدوں میں سے دو زخمی شامل ہیں جو گذشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,978 فلسطینی شہید اور 5,207 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 51,355 فلسطینی شہید اور 117,248 زخمی ہو گئے ہیں۔