یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
یو اے ای کے وفدکی آرمی چیف سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اعلی سطح وفد پاکستان پہنچا۔ وفد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔یو اے ای کے وفد کی قیادت شیخ نہیان بن مبارک النہیان نیکی، وفد میں یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران شیخ نہیان نے آرمی چیف سے شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے اظہار افسوس کیا۔یو اے ای کے وفد نے آرمی چیف کی والدہ کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: والدہ کے انتقال پر آرمی چیف سے یو اے ای کے سے ملاقات
پڑھیں:
سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرننڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
بالی ووڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے مبینہ سابقہ بوائے فرینڈ سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ کے نام جذباتی پیغام شیئر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرشیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے نام ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے ان کی مرحومہ والدہ کم فرنینڈس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
سکیش نے اپنے پیغام میں کہا کہ جیکولین کی والدہ ’جیکولین کی بیٹی کے روپ میں دوبارہ جنم لیں گی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
اپنے پیغام میں سکیش نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں وہ زمین خرید لی ہے جہاں پہلے کھیتی باڑی ہو رہی تھی۔ اب وہاں ایک نجی باغ تیار کیا گیا ہے جسے ’کمز گارڈن بائی جیکولین فرنینڈس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ سکیش نے اس باغ کو ایسٹر کے موقع پر جیکولین کے لیے تحفہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ان کی والدہ کی یاد میں پیش کیا گیا ہے۔
جیل میں قید سکیش نے مزید کہا کہ وہ جیکولین کو اس مشکل وقت میں سہارا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ سکیش نے اصرار کیا کہ بہت سے لوگ صرف ذاتی مفاد کے لیے جیکولین کے قریب ہیں، لیکن وہ خود ان کے ساتھ خلوص نیت سے کھڑے ہیں۔