تونسہ میں 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو مستقل فالج کا خطرہ
فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے ایک نئے انتباہ میں کہا ہے کہ غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو "مستقل فالج" کا خطرہ لاحق ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان بشمول ویکسینز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی وزارت صحت کے حکام نے ایک نئے انتباہ میں کہا ہے کہ غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو "مستقل فالج" کا خطرہ لاحق ہے، کیونکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی سامان بشمول ویکسینز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ منگل کو اسرائیل نے کئی ہفتوں کے بعد غزہ پر سب سے بڑے فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تعاون سے چلائی جانے والی بچوں کی پولیو ویکسینیشن مہم معطل کر دی گئی ہے، جس سے اس موذی مرض کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، ایک ایسا مرض جو کبھی تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ ایک بیان میں حکام نے کہا: "صحت کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں، کیونکہ 602,000 بچے مستقل فالج اور دائمی معذوریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔" وزارتِ صحت نے مزید کہا: "غزہ کے بچے مناسب غذائیت اور صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سنگین اور غیر معمولی طبی پیچیدگیوں کے خطرے میں ہیں۔" یاد رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ پر مکمل ناکہ بندی عائد کر رکھی ہے اور 18 مارچ کو دوبارہ سے جنگ کا آغاز کیا تھا۔