انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ تنازع کے بعد سمے رائنا کا ’ذہنی حالت‘ بگڑنے کا انکشاف ‘
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے انکشاف کیا ہے کہ ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ تنازعے نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے اور ان کے کینیڈا کے دورے کو بھی متاثر کیا ہے۔
اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا، جو اپنے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان سے متعلق تنازع کے فوراً بعد اپنے کینیڈا کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے تھے، ممبئی واپس آ گئے ہیں اور آخر کار انہوں نے اس معاملے پر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔
کئی سماعتوں کے بعد رائنا اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مہاراشٹر سائبر پولیس کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے احساس ہے کہ میں نے جو کہا وہ غلط تھا‘۔
کامیڈین نے حکام کو بتایا کہ ’میں نے جو کچھ کہا اس پر مجھے گہرا افسوس ہے۔ یہ شو کے دوران ہوا، اور میرا ایسا کہنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں محتاط رہوں گا کہ اگلی بار ایسا دوبارہ نہیں ہوگا‘۔
مزید برآں، سمے رائنا نے یہ بھی اعتراف کیا، اس پورے معاملے کی وجہ سے ان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور ان کا کینیڈا کا دورہ بھی اس معاملے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو یہ تنازع شروع ہوا جب رنویر الہ آبادیہ عرف بیئر بائسپس نے رائنا کے یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ پر والدین سے متعلق فحش تبصرے کیے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور، ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نواز نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا کے ایک ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کی حالت غیر ہوئی تو وہ اسے اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں قریبی عزیز کے گھرمیں پناہ لے رکھی تھی، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔