علی امین گنڈا پور جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھا رہا ہے، اسلم غوری
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔
اسلم غوری نے کہا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ گنڈا پور نے علما کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے، علما کرام انبیاء کے وارث ہیں ان کی توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔اسلم غوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علما کرام کے بارے میں بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے۔؟
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان جے یو نے کہا کہ پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔