کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔
کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس جمعرات کی شام ناگزیر وجوہات کی بنا بند کی گئی تھی۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
دوسری جانب موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
قیصر کھو کھر :وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کا انقلابی اقدام،پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی صوبہ بھر سے ڈی این اے ریکارڈ اکٹھا کریگی،ڈی این اے ڈیٹابیس سنگین جرائم کے ملزمان کی بروقت شناخت میں مددگار ہوگا،صوبہ بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کا ڈی این اے ڈیٹا بیس میں ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا،تمام جرائم پیشہ افراد اور عادی مجرمان کا ڈی این اے ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ماہرین کا ورکنگ گروپ تشکیل دے دی گئی،ماہرین کا ورکنگ گروپ مرکزی ڈی این اے ڈیٹابیس کے قیام کیلئے ماڈل تجویز کرے گا،ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس نظام انصاف کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد ورکنگ گروپ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے،کڈائریکٹر سی ای ایم بی پروفیسر ڈاکٹر معاذ الرحمان ممبران ہوں گے،ڈی آئی جی اطہر وحید اور ڈائریکٹر ایڈمن پی ایف ایس اے ولید بیگ ممبران ہونگے۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپ ایک ہفتے میں اپنی تجاویز سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گا۔