فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے سے باز رہے ، چینی فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ:جنوبی فوجی کمانڈ کے ترجمان ایئر فورس کے سینئر کرنل تھیان جون لی نے کہا ہےکہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی فوجی کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین کے علاقے میں معمول کے مطابق گشت کیا۔

ہفتہ کے روز ان کا کہنا تھا کہ فلپائن بار بار بیرونی ممالک کو شامل کرتے ہوئے نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کرتا ہے، بحیرہ جنوبی چین میں غیر قانونی دعووں کو پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، عدم استحکام پیدا کرتا ہے اور جان بوجھ کر علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں تنازعات کو ہوا دینے اور کشیدگی بڑھانے سے باز آئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کو شامل کرنا یقینی طور پر بیکار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فوجی کمانڈ کی افواج مسلسل ہائی الرٹ ہیں ۔اس ہائی الرٹ کو برقرار رکھا جائے گا اور ملکی اقتدار اعلی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امن و استحکام کا بھرپور دفاع کیا جائے گا ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین میں

پڑھیں:

ہاضمہ ٹھیک تو آپ ٹھیک، جانیے جادوئی جوس کے کمالات

پاکستان میں گرمیاں آچکی ہیں جس کے ساتھ ہی جوس کی جانب رغبت میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے جوس ہیں جو فرحت بخشنے کے علاوہ آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ یاد رکھیے کہ اچھا ہاضمہ صحت مند زندگی کا ضامن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبلے پن سے ہیں پریشان؟ تو یہ جوس بدل دیں گے آپ کی زندگی

اگر آپ درست جوس کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کے ہاضمے کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے اور ایسے لذیذ جوس کی ایک طویل فہرست ہے۔

چقندر اور گاجر کا جوس

چقندر ہاضمے کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ جگر کی صحت کو بھی بہتر رکھتا ہے اور جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے ساتھ جب گاجر کو ملایا جائے تو یہ جوس آنتوں کے کام کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو ہموار رکھتا ہے۔

اورنج جوس

ایک گلاس تازہ اورنج جوس میں وٹامن سی کی معقول مقدار ہوتی ہے جس سے ہاضمے میں مدد ملتی ہیے۔ یہ چکنائی کو بھی توڑتا ہے۔

سنترے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس نظام انہضام میں سوزش کو بھی کم کرتے ہیں اور یہ جوس آنتوں کی صحت کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

کھیرے کا جوس

کھیرے کا رس پانی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو ہائیڈریٹ کرتا اور تروتازہ رکھتا ہے۔ یہ پیٹ کی خرابی کو دور کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

یہ عمل انہضام کو فروغ دیتا اور زہریلے مادوں کو باہر نکالتا ہے۔ اپنی ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی بدولت کھیرے کا جوس عام طور پر جسم کو توانائی بخش سکتے ہوئے ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔

کرین بیری کا رس

کرین بیریز اپنی خصوصیات کے لیے مشہور ہیں جو پیشاب کی نالی کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور ہاضمے میں بھی بڑا فرق لا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے: صبح ناشتے سے پہلے ایک عادت جو صحت کے لیے بیحد مفید ہے

کرین بیری کا جوس اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمہ کی نالی کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ فائدہ مند بیکٹیریا کے توازن کو فروغ دے کر آنتوں کی صحت کی حمایت کرنے کے لیے بھی معروف ہے۔

ادرک کا جوس

ادرک کا استعمال صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ یہ اپھارہ کم کرنے، متلی کے ازالے اور ہاضمے کو تیز کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ ادرک کا تھوڑا سا رس ہاضمے کے آرام کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور تکلیف سے فوری نجات دلانے میں مدد کر سکتا ہے۔

انناس کا رس

انناس میں برومیلین ہوتا ہے۔ یہ ایک انزائم ہے جو پروٹین کو توڑتا ہے اور عمل انہضام کو آسان بناتا ہے۔ یہ جوس پروٹین سے بھرپور کھانے کو ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ سوزش اور اپھارہ کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گھیکوار کا جوس

گھیکوار (ایلو ویرا) اپنی آرام دہ خصوصیات کے لیے معروف ہے اور یہ ہاضمہ کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اس کا جوس پیٹ کے کو سکون بخشتا ہے، سوزش کو کم کرتا اور آنتوں کی مجموعی صحت کو سہارا دیتا ہے۔

ایلو ویرا کا جوس پینے سے تیزابیت اور قبض جیسے مسائل کے علاج میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ایپل سائڈر سرکے کا رس

ایپل سائڈر سرکہ اپنے ہاضمہ کے فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسے جب پانی یا جوس سے ملایا جائے تو یہ معدے کی تیزابیت کو متوازن کرنے، ہاضمے کے خامروں کو متحرک کرنے اور آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا کی حمایت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں کا جوس

لیموں کا رس ایک روایتی ہاضمہ کو مدد دینے والی چیز ہے۔ یہ پیٹ کے تیزاب کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے اور بدہضمی کو دور کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوشت کی متبادل خوراک، پروٹین کے خزانے اور ایک علیحدہ بونس بھی

ایک سادہ گلاس لیموں پانی یا تازہ لیموں کا ہاضمے کو بہتر بنانے اور اس کے نظام کو ہموار رکھنے میں حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔

پپیتے کا جوس

پپیتا پپین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ ایک انزائم ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پپیتے کا جوس باقاعدگی سے پینے سے اپھارہ، بدہضمی اور قبض کے سدباب میں مدد مل سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جادوئی جوس جوس کا کمال ہاضمے کے لیے جوس

متعلقہ مضامین

  • بحیرہ احمر میں کشتی الٹنے سے حجاج کرام کیلئے قربانی کیلئے لائی بھیڑیں سمندر میں گر گئیں
  • ہاضمہ ٹھیک تو آپ ٹھیک، جانیے جادوئی جوس کے کمالات
  • امریکا بحیرہ احمر میں ایف اے 18 لڑاکا طیارے سے ہاتھ دھو بیٹھا
  • پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے ممالک کو گرانٹس دی جائے: پاکستانی مندوب افتخار احمد
  • قانونی تنازعات، ناقص کارکردگی،سرمایہ کاروں کی کے الیکٹرک میں دلچسپی ختم
  • امید ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے موجودہ اختلافات کو حل کریں گے،چینی وزارت خارجہ
  • استحکام پاکستان پارٹی کالاہورسمیت پنجاب بھرمیں پاورشوکرنےکافیصلہ
  • پاک بحریہ کی حکمت کے باعث بھارتی طیارہ بردار جہاز بحیرہ عرب سے واپس جانے پر مجبور
  • لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس
  • گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی اداروں، سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظرنامے پر بریفنگ