قطر پر ایرانی حملہ: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر میں واقع العدید ائیربیس پر ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کا حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہے بلکہ یہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرانی میزائل حملہ قطر کی فضائی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی بھی پامالی ہے۔ یو اے ای نے قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اس کے شہریوں و رہائشیوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فوجی کشیدگی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
بحرین نے بھی ایران کی جانب سے قطر کے العدید ائیربیس پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایران نے حالیہ کشیدگی کے دوران قطر کی جانب چھ سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن کا ہدف امریکی العدید ائیربیس تھا۔ قطر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے ایک میزائل کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔