ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسکرین گریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب خالد مقبول کا نامزد وہ گورنر ہے جو 50 ہزار طلبا کو آئی ٹی کی تعلیم دے رہا ہے۔
صوبۂ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اہلیہ نبیحہ قریشی سے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنائی ہے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اب گورنر ہاؤس سے لوگوں کو روزگار اور راشن دیا جاتا ہے، رمضان میں گورنر ہاؤس کو روشنیوں سے سجایا گیا، سجانے میں ایک روپیہ حکومت سندھ کا استعمال نہیں ہوا، میں اور میری ٹیم عوام کے معاشی مسائل کےحل کے لیے کوشاں رہتی ہے، اللہ نے ہمیں لوگوں کی خدمت کا موقع دیا ہے، مجھے خالد مقبول اور دیگر کا اعتماد حاصل ہے جب تک اللہ نے اس منصب پر رکھا یہ کام جاری رہیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا میں نے اور میری فیملی نے عید پر کپڑے نہیں لیے، میں نے کہا تھا عید سادگی سے منائی جائے، 100 سے زائد افراد ڈمپر تلے کچلے گئے، ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا، ڈمپر حادثات پر چیف جسٹس پاکستان اور صدر مملکت کو خط بھی لکھا تھا، عید کے بعد ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم عید کی خوشیوں میں افواج پاکستان کو نہ بھولے، اپنے گھر والوں سے دور رہ کر خوارج سے لڑنے والے اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں، دعا کریں کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سہنے والوں کو بھی عید پر یاد رکھیں، فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے شکار افراد کو بھی دعاوں میں یاد رکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کامران ٹیسوری نے نے کہا
پڑھیں:
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجے گئے استعفیٰ میں کہا ہے کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔
ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئر پرسن والڈ سٹی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھجوادیا۔
استعفیٰ میں کہا گیا ہے کہ میرے لئےعزت کی بات ہے کہ ڈی جی والڈ سٹی کی ذمہ دارایاں نبھائیں، میں نے پوری ایمانداری سے کوشش کی کہ کلچر کو فروغ دیا جائے، کلچر کے ذریعے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جائے۔
کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا، بطور ڈی جی والڈ سٹی استعفیٰ منظور کیا جائے۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران لاشاری نے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالا مالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں اثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفی دیا، شاہی قلعہ میں 1950ء کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے۔
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب