پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عید الفطر پر ڈی آئی خان میں پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ملاقوں کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دنیا بھر میں مقبول ترین لیڈر ہے جن کو سپر یم کورٹ نے صادق اور امین کا لقب دیا۔

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کینسر جیسے مہلک اور مہنگے علاج کے اسپتال بنائے، ان اسپتالوں میں ضرورت مندوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کیا جاتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیرت النبیﷺ کی تعلیمات عام کرنے کے لیے عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی حکومت حضرت محمدﷺ کے اصولوں کے مطابق رکھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ریاست مدینہ بنانے کا عملی نمونہ پیش کیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں مساوات، رحم، عدل و انصاف اور تکریمِ آدم سے آراستہ سماج قائم ہو، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق ریاست مدینہ کے قیام پر عمل پیرا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

صوبے میں ہنگامی صورتحال؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ضلع بونیر پہنچ گئے

سٹی 42 : صوبے میں ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور متاثرہ ضلع بونیر پہنچ گئے۔ 

وزیر اعلیٰ سیلابی ریلوں سے ہونے والی نقصانات اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ علی امین کو جانی و مالی نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔ 

وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ 

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ،  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام بھی بونیر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، مالی نقصانات کا ازالہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
  • صوبے میں ہنگامی صورتحال؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ضلع بونیر پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لیے 3 ارب روپے جاری ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کامتاثرہ علاقوں کا دورہ
  • مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کل سوگ کا اعلان
  • ریاست چلانے والو ! ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے: گنڈاپور
  • جشن آزادی پر عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی، علی امین گنڈاپور کا ہر حد تک جانے کا عزم