ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی کرشنا گھاٹی بریگیڈ سے وابستہ نانگی ٹیکری بٹالین سے وابستہ فوجیوں نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے منگل کو آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سخت گولہ باری کی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی کرشنا گھاٹی بریگیڈ سے وابستہ نانگی ٹیکری بٹالین سے وابستہ فوجیوں نے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر میں گولہ باری کی۔ تاہم پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی بھارتی فوج سے وابستہ سیز فائر

پڑھیں:

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار

لاہور:

پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بڑی اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جس کے نتیجے مین لاہور، بہاولپور، بہاول نگر اور پاکپتن بڑی تباہی سے بچ گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد عید کے موقع پرلاہور، بہاول نگر، بہاولپور اور پاکپتن میں اہم مقامات پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پٹھان کالونی سے  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحے سمیت گرفتار  کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد فتنہ الخوارج اور بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے لیے کام کرتے ہیں اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کر کے سری نگر اور راجستھان میں را کے دہشت گرد نمائندوں سے متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد اعظم کا تعلق منچن آباد، امجد کا پاک پتن سے اور منظور کا تعلق بہاول نگر سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بھارت کی ایجنسی را کو واٹس ایپ کے ذریعے اہم مقامات کے نقشے سینڈ کرتے تھے اور عید کے موقع پر لاہور، بہاول نگر، بہاولپور اور پاکپتن میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیاں کرنے کا منصوبہ مکمل کر چکے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی کو 700 ارب روپے دہشتگردی کے خلاف ملے، وہ کہاں گئے؟ گورنر
  • شیری رحمان  نے کہا ہے  بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
  • پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات برقرار، بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں
  • آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سپاہیوں کے ہمراہ نمازِ عید ادا کی
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ
  • بھارتی جارحیت کا فوری فیصلہ کن جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، وزیر اعظم
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، بھارتی ایجنسی را کے تین دہشت گرد گرفتار
  • پاکستان کی اسرائیلی افواج کی جانب سے بیروت پرفضائی حملوں کی شدید مذمت
  • پاکستان کی عید پر بیروت اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت