آئس لینڈ میں خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے بڑی تباہی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ریویک: آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں واقع ماہی گیری کے گاؤں گرینڈاوِک میں ایک خطرناک آتش فشاں پھٹنے کے بعد مقامی حکام نے فوری طور پر تمام شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
منگل کی صبح 9:45 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 12:45 بجے) آتش فشاں کے دھماکے کے بعد لاوے نے حفاظتی رکاوٹیں توڑ دیں، جس سے گاؤں شدید خطرے میں آ گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ حفاظتی دیواریں 2023 میں کار کے سائز کے پتھروں سے بنائی گئی تھیں تاکہ گاؤں کو ممکنہ آتش فشانی خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
آتش فشاں کے پھٹنے سے پہلے قریبی لگژری سیاحتی مقام "بلیو لیگون" سے تمام سیاحوں کو نکال لیا گیا، جبکہ زلزلے کے جھٹکوں نے پہلے ہی آنے والی تباہی کا اشارہ دے دیا تھا۔ تاہم، کچھ مقامی افراد انخلاء کے احکامات کو نظر انداز کرتے رہے، جس پر پولیس کمشنر الفار لوووِکسن نے تشویش کا اظہار کیا۔
دوپہر 3 بجے (پاکستانی وقت) حکام نے تصدیق کی کہ گرینڈاوِک کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ 2023 سے جاری آتش فشانی سرگرمیوں کے باعث زیادہ تر آبادی پہلے ہی نقل مکانی کر چکی تھی، تاہم تقریباً 40 گھر تاحال آباد تھے۔
ماہرین کے مطابق آتش فشانی دراڑیں ایک کلومیٹر سے زیادہ طویل ہو چکی ہیں اور ایک نئی دراڑ بھی بن گئی ہے۔ آئس لینڈ میں یہ 2021 سے اب تک ہونے والا 11واں بڑا آتش فشاں دھماکہ ہے۔
آئس لینڈک میٹرولوجیکل آفس کے مطابق زلزلے کی کوئی نئی سرگرمی تو نہیں دیکھی گئی، لیکن یہ آتش فشانی سلسلہ کئی سال بلکہ صدیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
آئس لینڈ بحرِاوقیانوس کی درمیانی ریج پر واقع ہے، جہاں شمالی امریکہ اور یوریشین پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں، جس کے باعث یہ علاقہ ہمیشہ زلزلوں اور آتش فشانی خطرات کی زد میں رہتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئس لینڈ
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
انگلش ٹیم 40.2 اوورز میں 222 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کے ٹاپ 5 بلے باز 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے تاہم جیمی اوورٹن (68)، جوز بٹلر (38) اور برائیڈن کارس (36) نے ٹیم کا اسکور 222 تک پہنچا دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، جیکب ڈفی نے 3، زیک فولکس نے 2 اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے 223 رنز کا ہدف 44.4 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ رچن رویندرا 46، ڈیرل مچل 44 اور ڈیوون کونوے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2،2 جبکہ عادل رشید اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Ticks and Foulkesy get us home! Another win and a 3-0 series victory over England ????
See the full scorecard here - https://t.co/kglS8ydJ1S#NZvENG
???? @PhotosportNZ pic.twitter.com/XeKIjBCSLp
واضح رہے کہ یہ نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 سال اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔