عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:عید الفطر کی تعطیلات کے بعد دفاتر، تعلیمی اور مالیاتی ادارے کھل گئے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں عید الفطر کی 3 یوم کی تعطیلات 31 مارچ سے 2 اپریل تک تھیں۔
گزشتہ روز عید کی تعطیلات کا آخری روز تھا اور آج سے صوبے میں سرکاری اور دیگر دفاتر کھل گئے ہیں۔
مالیاتی ادارے اور مختلف تعلیمی ادارے بھی معمول کے مطابق کھل گئے تاہم ان میں حاضریوں کا تناسب معمول سے کم ہے۔
چوہنگ: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تعطیلات کھل گئے
پڑھیں:
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں کرانیکا فیصلہ ، امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت کی نئی شرط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں سال ستمبر میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق انتخابات کی تیاریوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت کی نئی شرائط بھی طے کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کے عہدے کے لیے کم از کم بی اے، وائس چیئرمین کے لیے ایف اے جبکہ کونسلر کے لیے میٹرک کی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے مجوزہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ضلعی کونسلیں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ بیوروکریسی کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حکومت امریکا سے تجارتی خسارے کو حل کرنے کیلئے بات چیت چاہتی ہے: وزیر خزانہ
مزید :