تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات، کون ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔مشرف علی راجپوت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ ہوں گے۔
پروفیسر آصف علی نوابشاہ ، منصور راجپوت میرپور خاص اور زاہد حسین کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔لاڑکانہ بورڈ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینز کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈ گیا ہے
پڑھیں:
بھارت کی کئی ریاستوں میں تعلیمی ادارے اچانک بند کردیے گئے، سبب کیا نکلا؟
بھارت میں سمندری طوفان  ’مونتھا‘  کے سبب متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔
شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر عارضی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش، اڈیشہ، جموں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
چنئی میں اسکول 30 اکتوبر تک بند رہیں گے۔
اوڈیشہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ تعطیلات جمعرات کے بعد بھی بڑھا دی جائیں۔
آندھرا پردیش کے اضلاع بپتلا، وائی ایس آر کڈپہ، پرکاشم، نیلور، تروپتی اور اننمیا میں اسکول بند ہیں۔
جبکہ جموں میں شدید بارش اور فلیش فلڈز (اچانک آنے والے سیلاب) کے باعث اسکولوں میں ہنگامی تعطیل کی گئی ہے۔
سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقےمحکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری طوفان ’مونتھا‘ نے مشرقی اور جنوبی بھارت کے کئی ساحلی علاقوں میں تیز بارشیں، ہوائیں اور سمندری طغیانی پیدا کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، 10,000 سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر حکومتی دفاتر اور اسکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، چھٹھ پوجا اور جگدھاتری پوجا جیسے مذہبی تہواروں کے موقع پر بھی بعض ریاستوں میں اسکول بند رہے۔
بہار، دہلی اور مغربی بنگال میں چھٹھ پوجا کی تعطیلات کے بعد اسکول آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔
31 اکتوبر کو مغربی بنگال میں جگدھاتری پوجا کے موقع پر ایک روزہ چھٹی ہوگی۔
والدین اور طلبہ کے لیے ہدایتتعلیمی حکام نے والدین اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے علاقائی اسکول انتظامیہ کی ہدایات اور نوٹسز پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ کسی نئی اطلاع یا تعطیل کے اعلان سے باخبر رہ سکیں۔
یہ فیصلہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے محفوظ ماحول اور طلبہ کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان مونتھا کے اثرات اگلے 2 دن تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت تعلیمی ادارے بند سمندری طوفان ’مونتھا‘ مچھروںکی افزائش روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
مچھروںکی افزائش روکنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد