لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر ساتھ تصویریں بنوائیں، پاکستانی اداکار عفان وحید
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید کا کہنا ہے لندن میں چند لوگ انہیں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔
عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔
اداکار نے بتایا کہ وہ لندن میں تھے اور ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر نکلے تو 3 انڈینز ایک بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام چیختے ہوئے ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ تھا کہ وہ عفان وحید کو نہیں جانتے تھے بلکہ انہیں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔
ان کے مطابق مداحوں نے عفان وحید کو رنبیر کپور سمجھ کر نہ صرف ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں بلکہ آٹوگراف بھی لیا۔ عفان نے کہا کہ ’اس وقت رنبیر بھی جوان تھے اور میری شکل بھی ان سے ملتی تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی اس ملاقات کو یاد کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے رنبیر کپور سدرہ نیازی عفان وحید عید شو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے رنبیر کپور سدرہ نیازی عفان وحید رنبیر کپور عفان وحید بالی ووڈ
پڑھیں:
سلمان کے بعد ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھکمی مل گئی
ممبئی پولیس نے ٹائیگر شروف کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اداکار ٹائیگر شروف کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ممبئی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کو منگل کے روز ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے جھوٹی معلومات پھیلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹائیگر شروف کی جان لینے کا دو لاکھ روپے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ کال پنجاب کے رہائشی منیش کمار سجیندر سنگھ کی طرف سے کی گئی تھی، جو غلط اطلاعات کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا چاہتا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور جلد ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔
منیش کمار سے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار محفوظ ہیں منیش نے صرف خوف پھیلانے کیلئے اداکار کو جان سے مارنے کے معاہدے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔