چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا: عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا والے پنشن فنڈ نہیں چھوڑتے، گنڈا پور نے خود کہا کہ 75 کروڑ روپے پارٹی پر لگا چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی کے محکمۂ صحت نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانے خریدے جو اسپتالوں میں موجود ہی نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب