پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی  نے  قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ  میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، میری بانی سے ملاقات کے وقت بشری بی بی بھی موجود تھیں، ڈاکٹر بابر اعوان نے میرے بیٹے کو بانی پی ٹی آئی سے ملوایا، بانی پی ٹی آئی نے دس منٹ میری صحت سے متعلق پوچھا،  راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرا علاج ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  خان صاحب آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں،  مانسہرہ میں ایک سو ووٹ بھی نہیں ہے، اعظم کو جب اسٹبلشمنٹ نے الیکشن نہ لڑنے دیا تو گستاسب خان کو کھڑا کیا، گستاسب خان جو پارٹی چھوڑ گیا تھا اسے ٹکٹ ملا تو اس نے نواز شریف کو ہرایا۔

انہوں نے کہا کہ  دسمبر 2022 میں نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد مجھے بلا کر بانی پی ٹی آئی نے کہا میں آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا فوجی مجھے گالیاں دیتے ہیں اور میرے ساتھی اس پر ہنستے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ پر مجھے اعتماد ہے، آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد جنرل عاصم منیر کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی، عاصم منیر کے قریبی دوست سمیت عارف علوی کے زریعے کوشش کی، آرمی چیف سے بات کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے۔

بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 22 اگست کو جب آیا تو کسی آئی ایس آئی اہلکار سے ملاقات نہ ہوئی، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کے جلسے کو ملتوی کروانے کا کہا، بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالہ لیکر گئے، اس وقت مذہبی احتجاج تھا۔


بانی سے کہا میں عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرونگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، بانی نے کہا اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ویلاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھا میں تو اٹک جیل میں تھا، کونسا جنرل ہے جو اتنی قربانی کے بعد کہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مشن چھوڑ دو، مجھ پر تشدد ہوا میں پارٹی میں تفریق نہیں پیدا کرنا چاہتا، علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی نے کہا اعظم سواتی سے بات

پڑھیں:

توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی  کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔

مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
  • توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی کے 17 سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • بشریٰ بی بی کی جیل سہولیات سے متعلق تہلکہ خیز بیان
  • لاہور: تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان
  • افغانستان کے لوگوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، عمران خان